ڈیرہ اسماعیل خان : ثقافتوں کا ایک دوسرے میں ضم ہونا ہی ملک کی بقا کا ذریعہ بنتا ہے پاکستان کے پرچم تلے ہم تمام ایک ہیں اور یہ تمام زبانیں اور ان کی ثقافتیں اس کی خوبصورتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت پرگومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں منعقدہ قومی اور بین الاقوامی ثقافتی تقریب کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر ٹانک کی سماجی شخصیات فتح شیر خان، معوذ آرائیںسمیت ٹانک کیمپس کے اساتذہ، افسران اور طلباء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ تقریب میں طلباء نے پاکستان میں بولی جانیوالی زبانوں کی نمائندگی سمیت انکی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف سٹالز ز لگانے کیساتھ ساتھ ثقافتی لباس بھی زیب و تن کیا ہوئے تھے۔
اس موقع پر طلباء نے مختلف زبانوں میں شاعری بھی سنا کر شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر احسان اللہ دانش نے کہا کہ پاکستان میں بولی جانیوالی تمام زبانوں کی ثقافت محبت، پیار ، خلوص، نیک نیتی کا درس دینے کے ساتھ دوسری ثقافت کو عزت و احترام کرنا بھی سکھاتی ہے اور یہی چیز پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر کرتی ہے۔ کیونکہ پاکستان کی مانند ایک ایسے خوبصورت باغ کی مانند ہیں جس میں ہر رنگ کے پھول لگے ہوئے ہیں اور وہ اپنی خوشبو اور خوبصورتی سے اس باغ کو دلکش اور دلفریب بناتے ہیں۔
مذید پڑھیں : سر سید یونیورسٹی میں ” اسٹریٹ کرائم سے اپنے آپ کو کیسے بچایا جائے” کے عنوان سے ورکشاپ
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی کامیابی تقریب کا سہرا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور گومل یونیورسٹی کی تمام انتظامیہ کو جاتا ہے کیونکہ جب ٹانک کیمپس میں تعلیم کیساتھ ساتھ ہم نصابی ، کھیلوں سمیت کوئی بھی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کروایا گیا تو مجھے ہمیشہ ان کی طر ف سے بھرپور تعاون ملا ۔ جس پر ٹانک کیمپس کے تمام سٹاف اور طلباء کی جانب سے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تقریب سے ٹانک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت فتح شیر خان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض رومان نے جبکہ قرات محمد فہداور نعت رسول مقبولۖ سلمان نے پڑھی ۔