میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے امتحانی فارم جمع کرانے کا آخری موقع دیا گیا ہے ۔ امتحانی فارم لیٹ فیس 3500 روپے کے ساتھ 4 مئی 2023ء کو لازمی جمع کرا دیں ۔
کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے اسکول سربراہان، طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ، فارم اور رجسٹریشن فارم جمع کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔
انہوں نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں اور طلباء وطالبات سے کہا ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 3500روپے کے ساتھ 4مئی 2023ء کو لازمی جمع کرادیں۔
انہوں نے واضح کہا کہ لیٹ فیس کی کٹوتی میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور دی گئی تاریخ ختم ہونے کے بعد کسی بھی قسم کا امتحانی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔