Thursday, March 5, 2026
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی: ایم اے اُردو پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے...

جامعہ کراچی: ایم اے اُردو پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان ہوگیا

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے سال اول اور سال آخر اُردو پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

 

نتائج کے مطابق ایم اے سال آخر کے امتحانات میں ثمینہ جاوید بنت جاوید بینکا سیٹ نمبر724973 نے659 نمبرزکے ساتھ پہلی جبکہ باقیت اللہ ولد عبدالہادی سیٹ نمبر712897 نے 651 نمبرزکے ساتھ دوسری اور عظیم اللہ ولد حاجی عارف شاہ خان سیٹ نمبر712851 نے626 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں: مزید پڑھیں:پروفیسر علی سفیان کو اداروں کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے پر گرفتار کرلیا گیا

امتحانات میں 295 طلبہ شریک ہوئے،103 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 107 طلبہ کو سیکنڈڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 71.19 فیصدرہا۔

 

ایم اے سال اول کے امتحانات میں 218 طلبہ شریک ہوئے،127 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 91 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 58.26 فیصد رہا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین