جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی شیخ الجامعہ سے...

کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی شیخ الجامعہ سے لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی کے سلسلے میں ملاقات

کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی شیخ الجامعہ سے لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی کے سلسلے میں ملاقات

کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تین رکنی وفد نے جمعرات کے روز ایک نکاتی ایجنڈے (لیو انکیشمنٹ)پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور جامعہ کراچی کے ملازمین اور افسران کے دیگر مسائل پر تفصیلی گفت وشنید کی۔تین رکنی وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر محمد فرید صدیقی،جنرل سیکریٹری سید فیصل ہاشمی اور نائب صدرمحمد عارف شامل تھے۔اس موقع پر ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین بھی موجود تھے۔

وفد نے شیخ الجامعہ کو ملازمین کے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اوربالخصوص لیو انکیشمنٹ اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست کی جس پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ میری بھی پوری کوشش ہوتی ہے کہ جامعہ کے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں۔لیوانکیشمنٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قدم اُٹھانے کو تیارہوں۔

انہوں نے وفد کو بتایا کہ جامعہ کے مالی حالات سے آپ سب بخوبی واقف ہیں،لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ فنڈز کی کمی ہے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ فنڈ زمیسرآتے ہی نہ صرف لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائے گا بلکہ میری خواہش ہے کہ ملازمین جامعہ کراچی کے دیگر جائز مسائل بھی حل کروں۔

وفد نے شیخ الجامعہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ ہمیشہ کی طرح ہمیں مایوس نہیں کریں گے بلکہ ملازمین کو ملنے والی جائز مراعات اور سہولیات کے لئے اپنا کلیدی کردار اداکریں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین