کراچی : اس سال نو میں اور دسویں جماعت کے رجسٹر ڈامید واروں کی کل تعداد تقریبا۔32324 ہے۔ امتحانی مراکز کی کل تعداد تقریب 524 ہے۔
طلبا کے امتحانی مراکز کی تعداد 279 اور طالبات کے امغانی مراکز کی تعداد 245 ہے ۔ کل حب سینٹرز کی تعداد 19 ہے ۔ جو کراچی کے مختلف 18 ٹاؤنز میں قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں
بورڈ کے آفیسر زامتحانی پر چوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے ، جہاں سے امتحانی مراکز کے سینٹر سپر نٹنڈنٹ
اپنے اپنے مراکز کے مہر بند پیکٹس وصول کر یں گے ۔
حساس امتحانی مراکز بھی قائم کیئے گئے ہیں ۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران یعنی ڈائر یکٹر اسکولز ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، ڈی ای اوز کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز اور ان کے افسران اور بورڈ کے افسران پر مشتمل اعلی سطح کی ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
ان کے علاوہ سینئر اساتذہ کرام پر مشتمل ویلینس ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جو امتحانات کے دوران سینٹر پر موجود رہیں گی ۔ امتحانی مراکز کے اندر موبائل فون لا نا سختی سے منع ہو گا۔
امتحانی مراکز کے اطراف میں امتحان کے دوران فوٹواسٹیٹ مشین استعمال کر نے پر مکمل پابندی عائد کرنے کے ضمن میں کمشنر کراچی کو خط ارسال کر دیا گیا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ سینٹر کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی جائے۔
جزل مینیجر کے الیکٹرک کو امتحان کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں خط ارسال کیا گیا ہے۔
ا۔ اس سال بور ڈ نے تمام طلباء وطالبات اور اساتذہ کی آسانی کے لیے آن لائن کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈز اور امتحانی مراکز بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے ہیں ۔