اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینانجمن اساتذہ جامعہ اردو کا دیگر جامعات کی طرز پر نیا قانون...

انجمن اساتذہ جامعہ اردو کا دیگر جامعات کی طرز پر نیا قانون نافذ کرنے کا مطالبہ

کراچی : انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس، وفاقی اردو یونیورسٹی کی جنرل باڈی میں صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر اور وفاقی وزیر تعلیم و پرو چانسلر رانا تنویر سے ماڈل یونیورسٹی آرڈیننس کو فوری طور پر ختم کرنے اور دیگر جامعات کی طرز پر نیا قانون نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی اپنے قیام سے آج تک آئینی بحران کا سامنا کررہی جس کی وجہ ماڈل یونیورسٹی ایکٹ ہے۔ اختتامی جنرل باڈی کے اجلاس میں تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے والے اساتذہ کو سیاسی بنیادوں پر جاری ہونے والے شو کاز نوٹسز دیئے جانے، قائم مقام رجسٹرار کی جانب سے سینیئر اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی، 2013 اور 2017کے باقی ماندہ سلیکشن بورڈ اب تک منعقد نہ کروانے اور سلیکشن بورڈ میں بے ضابطگیوں کا سبب بنے والے عناصر کے خلاف قرار دادیں منظور کی گئیں۔

اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کو اسلام آباد کیمپس کی طرز پر انتظامی اختیارات دئیے جائیں اور گلشن اقبال کیمپس کی انتظامی اجارہ داری ختم کی جائے۔

اجلاس میں نئے انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ اور الیکشن کمیشن کی منظورہ دی گئی اور نئے انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق 18 مئی کو نئے انتخابات کے لئے پولنگ ہو گی جو صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گی۔

اجلاس میں ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ اجلاس میں سینیئر اساتذہ کے علاوہ نئے تقرر ہونے والے اساتذہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین