کراچی : گلبرگ زون بلدیہ وسطی میں جاری میٹرک کے امتحانات کے دوران بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کی ٹیم نے پبلک ریلیشنز آفیسر ایم اے جعفری اور امتیاز احمد ویجیلنس آفیسر نے اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر انچارج سینٹر سلیم ظفر ، عاشی ناز ڈپٹی کنٹرولر ایلیمنٹری بورڈ گلبرگ زون، صائمہ کنول ، محمد عدنان اور اسسٹنٹ انچارج سینٹر محمد ذیشان نے ٹیم کو سینٹر کا دورہ کرایا اور سینٹر کے حوالے سے مکمل بریفننگ دی۔
اس موقع پر بورڈ کی ٹیم نے امتحانی مرکز میں سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز میں طلبا کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جس پر انتظامیہ کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔
ڈیوٹی پر موجود افسران و عملہ بہتر طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے، غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مراکز سے دور رکھا گیا، نقل کی روک تھام کے لیے اساتذہ نے خصوصی نگرانی کی۔
امتحانی مراکز میں اوقات کار کی پابندی کا خاص خیال رکھا گیا مقررہ وقت میں بہترین انتظامات کے ساتھ امتحانات منعقد کروائے۔
بورڈ آفس کی ٹیم نے سینٹر کو ایک مثالی سینٹر قرار دیتے ہوئے انچارج سلیم ظفر ، عاشی ناز ، صائمہ کنول، محمد عدنان، محمد ذیشان، قراۃلعین اور دیگر اساتذہ کرام کی کارکردگی کو ایک بہترین ٹیم ورک قرار دیا ۔