پیر, نومبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجے ایس ایم یو، 4 امیدواروں کو ایم ایس پی ایچ کی...

جے ایس ایم یو، 4 امیدواروں کو ایم ایس پی ایچ کی اسناد تفویض

کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 32واں اجلاس منعقد ہوا ، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن اور میزبانی ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر ہما شریف نے کی ۔

اجلاس کا موضوع ماسٹر آف سائنس ان پبلک ہیلتھ (MSPH) کے کامیاب امیدواروں کو اسنادتفویض کرنا تھا، اجلاس کے دوران 4 امیدواروں کو MSPH کی اسناد تفویض کی گئیں ۔

کامیاب امیدواروں میں ڈاکٹر امبیکا دیوی کوہلی ، ڈاکٹر محمد وقاص نثار ، ڈاکٹر حباء حامد اور ڈاکٹر کومل مورپانی شامل تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے امیدواروں کو صحت عامہ کیلئے معیاری تحقیق پر سراہا اور انہیں تلقین کی کہ وہ اپنا علمی سفر جاری رکھیں اور ملک میں صحت عامہ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

ایم ایس پی ایچ دو سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام ہے، جس کا مقصد صحت عامہ کے ایسے پیشہ ور افراد کو تیار کرنا ہے جو آبادی کو درپیش صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنے سائنسی علم اور اپنی مہارتوں کا بہترین انداز میں استعمال کر سکیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین