ہفتہ, دسمبر 7, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاق المدارس کے 60 ہزار طلبہ کے ضمنی امتحان کیلئے 318 مراکز...

وفاق المدارس کے 60 ہزار طلبہ کے ضمنی امتحان کیلئے 318 مراکز قائم

کراچی : بیس مئی سے ہونے والے ضمنی امتحان کی تیاریاں مکمل۔ملک بھر میں تقریبا ساٹھ ہزار سے زائد طلباء وطالبات کیلئے تین سو اٹھارہ امتحانی مراکز قائم۔تدریب المعلمین کا بھی امسال آغاز ہو گا۔جامع نصاب تیار کر لیا گیا۔ مولانا امداداللہ یوسف زئی

کراچی : وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ملک بھر میں ضمنی امتحان بروز ہفتہ بیس مئی سے شروع ہورہے ہیں،میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق ملک بھر سے تقریبا ساٹھ ہزار طلباء وطالبات کیلئے تین سو اٹھارہ (318) امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

جس میں ایک سو چھ (106) طلباء اور دو سو بارہ (212) طالبات کیلئے پندرہ سو سے زائد نگران عملہ مقرر کیا گیا ہے، روزانہ دو پرچے ہونگے، تین گھنٹوں پر مشتمل ایک پرچے کا وقت ہوگا۔صبح آٹھ سے گیارہ اور دوپہر دو سے پانچ بجے پورے ملک میں ایک ہی وقت میں ضمنی امتحان ہونگے ۔

کراچی میں تقریبا پانچ ہزار سے زائد طلباء وطالبات کیلئے پندرہ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔مولانا طلحہ رحمانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ضمنی امتحان ذی الحجہ کے مہینے میں ہوتا تھا امسال شوال کی آخری تاریخ سے شروع ہو رہے ہیں تاکہ طلباء وطالبات کو اگلے درجات میں داخلے کی سہولت میسر ہو سکے ۔

نہوں نے بتایا کہ سالانہ امتحانات کے نتائج کے ساتھ ہی وفاق المدارس نے ضمنی امتحان کے داخلوں سے قبل پرچوں پر نظرثانی کی سہولت بھی دی تھی،جس کی آخری تاریخ دس شوال مقرر کی گئی تھی ۔ پرچوں پر نظرثانی دو مراحل میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا،جن طلباء وطالبات نے بیس رمضان سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرائیں تھیں ان کے نتائج دس شوال تک وفاق المدارس نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دئیے تھے جبکہ بیس رمضان کے بعد نظر ثانی کی درخواستوں کے نتائج ان شاءاللہ انتیس شوال تک جاری کر دئیے جائیں گے ۔

جبکہ ضمنی امتحان کیلئے دس شوال آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمنی امتحان میں شعبہ تحفیظ کے علاؤہ درس نظامی سمیت دیگر تمام درجات کے طلباء و طالبات شریک ہونگے۔ شعبہ تحفیظ کا امتحان اب سالانہ کے علاؤہ دوسرے مرحلے میں بھی لیا جاتا ہے۔جس کے داخلے کی آخری تاریخ دس ذی قعدہ مقرر کی گئی ہے جبکہ شعبہ تحفیظ کا امتحان ان شاءاللہ یکم ذی الحجہ کو ملک بھر میں لیا جائے گا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس کے مطابق ضمنی امتحان اور تدریب المعلمین کے حوالہ سے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں کراچی کے مسؤلین ومنتظمین کا اہم اجلاس ناظم سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں مولانا عبدالرزاق زاہد، مولانا قاری حق نواز، مولانا طلحہ رحمانی ، مفتی اکرام الرحمن، مولانا عبیدالرحمن چترالی، مولانا منظور احمد، مولانا قاسم عبداللہ، مولانا محمد زکریا، مولانا اظہار الحق، مولانا عبدالجلیل اور مولانا محمد احمد حافظ شریک ہوئے ۔

اجلاس میں مشاورت کے بعد مولانا امداداللہ یوسف زئی نے ضمنی امتحان کیلئے باصلاحیت اور فعال نگران عملہ کی تقرری کی منظوری دیتے ہوئے مسؤلین سے کہا کہ وفاق المدارس کی حسیں روایت کے مطابق کامیاب انعقاد کیلئے اپنی تمام کوششوں کو بروکار لائیں، انہوں نے کہا ہے کہ سالانہ امتحانات کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے انتظامات کو مزید بہتر سے بہترین بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہ مارکنگ کے عمل کیلئے تمام اضلاع میں مدارس و جامعات سے ماہر اور تجربہ کار مدرسین کے انتخاب کیلئے بھی کام شروع کیا جائے اور تمام اضلاع کے مدرسین کے تجربہ اور کاکردگی کی رپورٹ جلد مرتب کریں ۔ اس موقع پر انہوں نے مدرسین و معلمین کی تعلیمی و تربیتی اور فنی مہارت کیلئے وفاق المدارس کا حتمی نصاب کی مجلس عاملہ سے منظوری کا بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال سے باقاعدہ تربیتی ورکشاپس کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے، پورے ملک میں ان شاءاللہ پندرہ ذی قعدہ تک شرکاء کا انتخاب مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ ورکشاپس پہلے مرحلے میں تین روزہ ہونگی جس میں روزانہ کی ترتیبات اور عملی مشق کا حتمی نظم طے کرلیا گیا ہے،صوبہ سندھ میں تین مقامات پر اس کا انعقاد ہو گا، جس میں ایک اندرون سندھ اور جبکہ دو کراچی میں ہونگی۔ان نشستوں کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیا جائے گا ۔

انہوں نے تمام مسؤلین کو فوری طور پر اپنے اپنے اضلاع میں تدریب المعلمین میں شریک ہونے والے مدرسین کے انتخاب کیلئے فوری طور پر کام کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے جلد رپورٹ مرتب کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں مسؤلین وفاق المدارس نے تدریب المعلمین جیسے اہم تعلیمی و فنی کام کو مکمل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر مولانا امداداللہ یوسف زئی اور دیگر تمام اراکین کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

تدریب المعلمین کے نصاب کی فوری اشاعت کیلئے ماہانہ وفاق المدارس کے مدیر مولانا محمد احمد حافظ نے بھی اجلاس میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین