کراچی : جامعہ کراچی کے لیو انکیشمنٹ کے لئے ایک ماہ سے سراپا احتجاج ملازمین نے یونیورسٹی کے چانسلر/گورنر سے امیدیں لگا لی ہیں ۔ ملازمین نے وائس چانسلر دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے ملازمین نے لیو انکیشمنٹ کے لئے وائس چانسلر آفس کے سامنے باقاعدہ کیمپ لگا لیا ہے ۔ پیر کو سیکڑوں کی تعداد میں ملازمین اپنے حق کے لئے جمع ہوئے جہاں ملازمین کی نیوٹرل قیادت نے دیگر جمع ہونے والے ملازمین کی استفامت کو مثالی قرار دیا ۔
اس موقع پر بعض اساتذہ بھی ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے شریک ہوئے جن میں اپلائیڈٖ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد اور ڈاکٹر فیصل اعوان شامل ہیں ۔
ملازمین نے اس موقع پر کہا کہ ہم مذاکرات کے نام پر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔ ہم استفامت سے بیٹھے ہیں اور بیٹھے رہیں گے ۔
ملازمین کی نیوٹرل قیادت نے کہا کہ احتجاجی کیمپ میں گورنر سندھ اور یونیورسٹی کے چانسلر کامران خان ٹیسوری شریک ہونگے اور امید ہے کہ وہ لیو انکیشمنٹ کا مسئلہ حل کریں گے ۔
واضح رہے کہ 2018 کی ترمیم کے بعد گورنر یونیورسٹی کے چانسلر ہیں ، اور وہ جامعات میں کسی بھی وقت انسپکشن کر سکتے ہیں ، سینیٹ کا اجلاس بلا سکتے ہیں ۔
ادھر بعض اساتذہ کا خیال ہے کہ چانسلر کو یونیورسٹی میں سینیٹ کا اجلاس بلانا چاہئے تاکہ اساتذہ اور ملازمین کے مسائل حل ہوں ۔