جمعرات, دسمبر 12, 2024
صفحہ اولتازہ ترینبورڈ کے شکایتی سیل میں نقل میں ملوث 37 امیدواروں کی رپورٹ...

بورڈ کے شکایتی سیل میں نقل میں ملوث 37 امیدواروں کی رپورٹ رجسٹرڈ

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کے دوران ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ، بورڈ کی ویجلینس ٹیم اور دیگر ویجلینس ٹیمیں روزانہ مختلف امتحانی مراکز کے دورے کر رہی ہیں۔

 

منگل کے روز دہم جماعت سائنس گروپ میں حیاتیات نظری(پرچہ دوم)اور شام کی شفٹ میں جنرل گروپ نہم جماعت کیلئے جنرل سائنس (پرچہ اول)کا امتحان ہوا۔

 

بورڈ کے شکایتی سیل میں رجسٹرڈ ہونے والی رپورٹ کے مطابق امتحانی مراکز سے نقل میں ملوث 37امیدوار پکڑے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کے ٹی ایس ٹو کورنگی سے بورڈکی ٹیم نے 14امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول بہار کالونی سے ویجلینس ٹیم نے 15امیدوار، سپر اسٹار سیکنڈری اسکول شیر شاہ سے بورڈ کی ٹیم نے 3امیدوار، مدرسہ فیض الاسلام بلدیہ ٹاؤن سے 3امیدوار جبکہ حاجی عبداللہ ہارون گوٹھ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری لیاری سے 2امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین