Thursday, December 11, 2025
صفحہ اولتازہ ترینکیمبرج کے امتحانات کو وفاقی گائیڈ لائنز اور صوبائی مشاورت کا پابند...

کیمبرج کے امتحانات کو وفاقی گائیڈ لائنز اور صوبائی مشاورت کا پابند کیا جائے۔ حیدر علی

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی، مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر نجیب میمن، دوست محمد دانش، مرتضی شاہ اور دیگر ایگزیکٹو اراکین نے کیمبرج یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے منسوخ شدہ پیپرز کی غیر واضح مارکنگ پالیسی اور سلیبس میں غیر اخلاقی مواد پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ کیمبرج اسسمنٹ کے لیے واضح گائیڈ لائنز جاری کی جائے ۔

 

ان رہنماؤں نے وفاقی اور صوبائی محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ کیمبرج اسسمنٹ کو مشاورت اور ہر سال کی پالیسی سے با ضابطہ آگاہ کرنے کا پابند کیا جائے۔

 

کورس آوٹ لائنز میں شامل مواد کو قومی اور اخلاقی اقدار سے مربوط رکھنے کی پابندی کی جائے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین