جمعرات, دسمبر 12, 2024
صفحہ اولتازہ ترینطویل عرصہ بعد عمران چشتی انٹر بورڈ میں سیکرٹری تعینات

طویل عرصہ بعد عمران چشتی انٹر بورڈ میں سیکرٹری تعینات

کراچی : طویل عرصہ بعد محمد عمران چشتی اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں مستقل سیکرٹری کی تعیناتی تک سیکرٹری تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔

ایجوکیشن نیوز کو موصول ہونے والے نوٹی فکیشن نمبر SO(B)/U&B/UF/Imran-Chishti/2019 کے مطابق وزیر بورڈ اینڈ جامعات / متعلقہ کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری کے بعد 21 نومبر 2017 کو جاری کردہ نوٹی فکیشن نمبر III(SGA&CD)/POL/7-47/2015-77P کو واپس لے لیا گیا ہے ۔

جس کی وجہ سے 21 نومبر 2017 سے قبل کی پوزیشن کے تحت ‛ کنٹرولنگ اتھارٹی ‛ وزیر محکمہ بورڈ و جامعات کی منظوری سے گریڈ 19 کے افسر محمد عمران چشتی کو اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میں گریڈ 19 کی سیکرٹری کی پوسٹ پر تعیناتی کی جا رہی ہے ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق محمد عمران چشتی کی تعیناتی مستقل سیکرٹری کی تعیناتی تک جاری رہے گی ۔ جس کے کاشف صدیقی نے چارج ان کے حوالے کر دیا ۔ کاشف صدیقی کی انٹر بورڈ میں ڈائریکٹر ریسرچ کی تعیناتی ہے ۔

وزیر محکمہ جامعات اینڈ بورڈ کی منظوری سے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میں ظہیر الدین بھٹو کی تعیناتی بھی کی گئی ہے ۔جن سے قبل مذکورہ اسامی پر انجنیئر انور علیم راجپوت خانزادہ تعینات تھے ۔

نوٹ : مذید تفصیلات کیلئے ایجوکیشن نیوز کا خصوصی وی لاگ دیکھیئے https://youtu.be/o6i1zPX6glY

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین