کراچی : ایم ایس او کراچی ڈویژن کے ناظم اطلاعات نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ سندھ کے معاون ناظم برادر عادل انصاری اور ناظم تربیتی امور برادر حسن عتیق 5 روزہ دورے پر کراچی تشریف لا رہے ہیں۔
نوجوانوں نے ہمیشہ اپنے دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایسے نوجوان تیار کرنے کے لئے ایم ایس او تربیتی کنونشنز کا انعقاد کرتی ہے۔اِن 5 دنوں میں کراچی کے تمام یونٹوں میں صوبائی رہنما کنونشن کے حوالے سے مختلف اوقات میں دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
اِن کا مزید کہنا تھا کہ ان کی آمد پر ایم ایس او کراچی ڈویژن کے ناظم عمومی محمد اسحاق، معاون ناظم اطلاعات سلمان ادریس، ناظم مالیات ملا محمد حسن اور معاون ناظم مالیات فضل الرحمن ایوبی اور دیگر ذمہ داران و کارکنان نے اُن کا پُر تپاق استقبال کیا۔