کراچی ( )جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے زیر اہتمام ایک روزہ حج تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں حج کےلیے جانے والے افراد کو حج کی تربیت دی گئی ۔
کورس جامعہ الدراسات کے مدیر و رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی محمد یوسف کشمیری اور جامعہ کے سینئر استاد یحییٰ مجید نے کرایا۔مفتی محمد یوسف کشمیری کا کہنا تھا کہ حج پاکیزگی کا سفر ہے۔ جو قربانی، راہ خدا میں وطن چھوڑنے اور خدمت خلق کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔
یہ بڑی سعادت کی بات ہے کہ انسان خالق کائنات کے گھر کی زیارت کرے ۔اور اس کا مہمان بنے۔حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے۔
رزق حلال ،اخلاص نیت اور تقوی ٰ بنیادی ارکان ہیں ۔حج کے موقع پر انسان اپنا سرمایہ خرچ کرکے گھر کاروبار چھوڑ کر حجاز مقدس کا رخ کرتا ہے کہ وہ بیت اللہ کا حج کرکے اپنا فریضہ سرانجام دے۔اور اپنےآپ کو گناہوں سے پاک کرے۔تو اس دوران اپنی تمام توجہ اور سرگرمیوں کا مرکز اللہ تعالیٰ کی ذات مقدسہ، قرآن مجید اور محمد رسول اللہ ؐ کی سنتوں پر عمل کرنے پر مرکوز رکھیں۔
رمی جمرات کے دوران شیطان کو کنکریاں مار کر دنیا کے طاغوتوں اور شیطانوں سے برات کا اظہارکریں ۔اور اپنے اعمال کو ریاکاری سے پاک کرکے خالص اللہ رب العزت کی رضا کے حصول کےلیے کریں۔