اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ایڈمٹ کارڈز تیار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر،خصوصی امیدواروں ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے طلباء کے ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے ہیں۔
کالجوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کے ذریعہ بروز منگل 23مئی سے ایڈمٹ کارڈز حاصل کرلیں۔