اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجمعیت طلباء اسلام ضلع شرقی کے تحت تقریری مقابلہ و تربیتی کنونشن...

جمعیت طلباء اسلام ضلع شرقی کے تحت تقریری مقابلہ و تربیتی کنونشن کا فیصلہ

کراچی : پریس سیکریٹری فاروق ربانی کے مطابق جمعیت طلباء اسلام ضلع شرقی کراچی کے مختلف یونٹوں کے صدور اور جنرل سیکٹریز کا مشترکہ اجلاس ضلعی صدر جنید اکبر نوتیزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی،جس کی سعادت غلام عباس راشدی نے حاصل کی ۔ اجلاس کی کارروائی صوبائی نائب صدر اور ضلعی جنرل سیکرٹری جناب سعید الرحمن قرنی نے چلائی ۔ اجلاس میں خطابت کورس ، یونٹوں کے سطح پر تقریری مسابقہ جات و تربیتی نشست اور ضلعی سطح پر سالانہ پروگرام و تربیتی کنونشن سمیت مختلف ایجنڈوں پر بحث کی گئی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونٹوں کے تمام ذمہ داران کو 30 دسمبر تک تقریری مسابقوں اور تربیتی نشست کے پابند کیا جائے ، ضلعی سطح پر شاندار اور جاندار سالانہ تقریری مقابلہ و تربیتی کنونشن کا فیصلہ کیا گیا ۔

بعد ازاں مفتی محمود یونٹ کے صدر نسیم احمد کزنوں ،غلام عباس راشدی کے کزن کے انتقال اظہار افسوس و دعائے مغفرت کی گئی جب کہ مبلغ جمعیت قاضی منیب الرحمن، اور بھائی طلحہ کی والدہ کی صحتیابی کے لئے دعا کی گئی ۔

اجلاس میں حافظ جنید اکبر نوتیزئی ، سعید الرحمن قرنی محمد ذکریا ، آیاز احمد گھنیو ، محمود شاہوانی غلام عباس راشدی ، عبدالراشد، فاروق ربانی ،کاشف حمادی ،عمیر انڈھڑ ،فیاض احمد ،احمد برکی ،عمر فاروق سمیت دیگر ذمہ داران شریک رہیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین