جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپروفیسر ڈاکٹر عمران احمد جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار مقرر

پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار مقرر

کراچی : جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید بلوچ کی بیروبن ملک رخصت کی وجہ سے فزکس کے پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد کو قائم مقام رجسٹرار بنایا جا رہا ہے ، ڈاکٹر عبدالوحید جمعہ کو جاپان کیلئے روانہ ہونگے جہاں وہ یونیورسٹی میں لیکچر دینگے ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ اکنامکس کے استاد پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید پہلی بار 27 اگست 2020 کو قائم مقام رجسٹرار مقرر کیئے گئے تھے جہاں وہ یکم مارچ 2022 تک قائم مقام رجسٹرار کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔ جس کے بعد ڈاکٹر مقصود علی انصاری کو یکم مارچ 2022 کو قائم مقام رجسٹرار بنایا گیا تھا جو 29 جولائی 2022 تک رجسٹرار تعینات رہے ہیں ۔

جس کے بعد موجودہ وائس چانسلر کی تعیناتی کے بعد 29 جولائی 2022 کو دوبارہ انہیں قائم مقام رجسٹرار بنا دیا گیا تھا جس کے بعد اب ان کی دو ماہ کی رخصت منظور کر لی گئی ہے جس میں وہ جاپان جائیں گے اور وہاں کی جامعہ میں ایک کورس پڑھائیں گے ۔

اس دوران جامعہ کراچی میں قائم مقام رجسٹرار کے طور پر فزکس کے پروفیسر اور جامعہ کراچی میں بغیر ایس این ای کے قائم زیلی شعبہ ERP کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جو دو ماہ تک اس عہدے پر کام کریں گے ۔ ممکنہ طور پر جمعہ یا پیر سے باقاعدہ چارج سنبھال لیں گے ۔

جامعہ کراچی کے کوڈ کے مطابق رجسٹرار ایک مستقل اسامی ہے جہاں پر ان اکیڈمک کی تعیناتی ہے یعنی کسی بھی استاد کی تعیناتی نہیں کی جا سکتی تاہم جامعہ میں کوڈ کے برعکس گزشتہ کئی برس سے تقرری کی جا رہی ہے جس پر اساتذہ نمائندے بھی خاموش رہے ہیں کیوں کہ تعینات استاد کے خلاف دیگر اساتذہ کھڑے نہیں ہوتے ہیں ۔

جامعہ کراچی کے اساتذہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالوحید انتہائی محتاط اور ضرورت سے زیادہ احتیاط کی وجہ سے جائز کاموں کی فائلیں بھی روک کر رکھتے ہیں اور اس کے علاوہ وہ اساتذہ نمائندوں ، غیر تدریسی عمال سے میل ملاقاتوں سے بھی کنارہ کشی اختیار کرتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اساتذہ کی بڑی موجودہ رجسٹرار کی تقرری کو خوش آئندہ قرار دے رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

1 تعليق

تبصرہ کریں

مقبول ترین