ہفتہ, جولائی 27, 2024
صفحہ اولتازہ ترینہری پور:نمبر 3 اسکول کے سامنے ٹریفک روانی بہتر کر دی گئی

ہری پور:نمبر 3 اسکول کے سامنے ٹریفک روانی بہتر کر دی گئی

ہری پور:نمبر 3 سکول کے سامنے ٹریفک روانی بہتر کر دی گئی۔

 

نو تعینات ٹریفک انچارج ہری پور انسپکٹر تنویر احمد جب سے تعینات ہوئے ہیں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے مسلسل کوشاں نظر آ رہے ہیں،خود بھی سڑکوں چوراہوں پر نظر آتے ہیں اور اپنی ٹیم سے بھی کام لے رہے ہیں۔

 

خوش اخلاق،ملنسار اور ٹریفک قوانین کی پاسداری پر سمجھوتہ نہ کرنے والے انچارج ہیں۔اگرچہ انھیں مختلف قسم کے لایعنی پراہیگنڈوں کا بھی سامنا ہے مگر وہ پھر بھی ہر منفی طرز فکر کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ اپنے فرائض منصبی پر اور ٹریفک نظام کی روانی پر ہی مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

 

جب سابق انچارج کی ٹرانسفر ہوئی تھی و خان پور سے کسی بھائی نے پوسٹ میں رائے دی تھی کہ انسپکٹر تنویر خان پور میں بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں

 

انھیں ٹریفک انچارج ہری پور کی ڈیوٹی تفویض کی جائے،سوچتا ہوں اس بھائی کی رائے میرٹ پر مبنی تھی کیونکہ انسپکٹر تنویر پہلے دن سے میں بازار ،جی ٹی روڈ،ڈی چوک سمیت دیگر رابطہ سڑکوں اور چوراہوں پر ٹریفک رواں دواں کرتے نظر آتے ہیں۔

 

منگل کے روز بھی بغیر نمبر پلیٹ،اپلائیڈ فار،بغیر ڈرائیونگ لائسنس،کمسن ڈرائیورز کے 55 موٹر سائیکل تحویل میں لے کر جرمانے بھی عائد کیے ہیں،علاوہ ازیں پنڈی نمبر رکشوں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائیاں کی ہیں۔

 

جی ٹی روڈ یا اندرون شہر جو باقاعدہ اڈے قائم ہیں وہاں بھی گاڑیوں کے جھرمٹ اور روڈ پر منی اڈے کی فضاء ختم کر کے روڈ واگزار و کشادہ کروائے ہیں جس کی ایک مثال شاہ بابا مسجد کے قریب نمبر 3 ہائی سکول کے سامنے سائیں سہیلی روڈ پر واقع ادا تھا جو تصویر میں بالکل خالی نظر آ رہا ہے۔

 

یہاں سے اردگرد آبادی اور شہریوں کی بھی شکایات تھیں،اب ٹریفک انچارج نے جو گاڑیاں سکول کے سامنے کھڑی ہو کر ٹریفک تعطل کا باعث بنتی تھیں انھیں ان کے اپنے باقاعدہ اڈا(سری کوٹ اڈا سے ملحق) منتقل کر دیا ہے اور سکول کی دیوار کے قریب صرف ایک گاڑی کھڑی کر کے سواریاں بٹھانے کی اجازت دی ہے جو نہایت خوش آئند اور عوام دوست اقدام ہے۔

 

اسی طرح ٹریفک انچارج نے لورہ چوک میں جی ٹی روڈ پر واقع ادا کو بھی سکیڑا اور بہتری لائی ہے۔انسپکٹر تنویر کی ایک خصوصیت ماتحت عملہ سے حسن سلوک اور ان کا احساس کرنا بھی ہے جب کہ شہریوں،ٹ رانسپورٹرز سے بھی ان کا رویہ ملنساری پر مبنی ہے تاہم فرائض منصبی پر سمجھوتہ ان کی سرشت میں شامل نہیں۔

 

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم۔ صحافی ہوں یا باشعور شہری ہمیں اداروں کی بہتری چونکہ یہاں بات ٹریفک نظام کی بہتری کی ہو رہی ہے تو اس کے لیے ٹریفک نظام کی بنیادی اکائیوں چوکوں،چوراہوں،سرد،گرم موسم ،مشکل حالات میں بھی ٹف ڈیوٹی پر موجود فرض شناس ٹریفک وارڈنز کا بھرپور احساس اور نظام کی بہتری،ٹریفک روانی،تعطل کے خاتمے کے لیے ٹریفک عملہ سے بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔

 

کسی ملازم کی دانستہ غفلت و لاپرواہی، غلط کاری یا منفی رویے کی پوری ذمہ داری کے ساتھ نشاندہی کرنی چاہیے مگر غیر ذمہ دارانہ رویوں سے کسی کی حوصلہ شکنی سے گریز کرنا چاہیے۔

 

ٹریفک انچارج تنویر احمد نہایت خوش اسلوبی و کمال ذمہ داری سے ٹریفک روانی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے ان کا بھرپور ساتھ دیا جائے،ان میں صلاحیت بھی ہے اور جذبہ بھی،کوئی وجہ نہیں کہ یہ ٹریفک نظام کو مزید بگڑنے دیں۔

 

انھوں نے چند روز کے اندر اندرون و بیرون شہر جو ٹریفک روانی قائم کی ہے اس سے لگتا ہے کہ ہر آنے والے دن ٹریفک نظام بہتر سے بہتر ہو گا،ہمیں ہر ذمہ دار افسر کا ساتھ دینا چاہیے،جو جس محکمے میں بھی اپنی ڈیوٹی بطریق احسن انجام دے رہا ہے ہمیں اس ملازم یا افسر کی بھرپور قدر اور عزت کر کے اسے بھرپور سپورٹ بھی کرنا چاہیے البتہ فرائض سے غافل،بد دیانت کو بالکل سپورٹ نہیں کرنا چاہیے۔

 

مطلب میرٹ اور قانون کے پاسداری کو سپورٹ کریں،قطع نظر اس کے کہ شخصیت کون ہے،عزت و وقار قانون اور اداروں کا ہے جو پاسداری کرے وہ لائق تحسین جو پامالی کرے وہ اس قابل ہرگز نہیں،اللہ کریم ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانے کی توفیق عطاء فرمائے تا کہ ادارے اور معاشرہ ترقی کر سکیں اور ہماری نیک نیتی و حسن عمل سے ہمارے دونوں جہان بھی بہتر ہو سکیں،اللہ کریم ہم سب کا حامی و ناصر ہو،آمین۔۔۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین