جمعرات, مارچ 28, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمطمع نظر الحاق شدہ کالجز اور انسٹی ٹیوٹ کی بہتری ہے، پروفیسرڈاکٹر...

مطمع نظر الحاق شدہ کالجز اور انسٹی ٹیوٹ کی بہتری ہے، پروفیسرڈاکٹر سروش لودھی

کراچی ()ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل (کیوای سی) کادورہ کیاگیا۔

 

یہ دورہ کیوای سی اے سی یونٹ کو فعال بنانے کے لیے تھا۔ٹیم کو دورہ کرواتے ہوئے ڈائریکٹر کیو ای سی این ای ڈی یونی ورسٹی ڈاکٹر واصف کا کہنا تھا کہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل دنیا میں متعارف ہونے والے نئے نظام، معیاراور نئی تکنیکی صلاحیتوں کا احاطہ کرتا ہے۔

 

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق اس موقعے پر ایچ ای سی اسلام آباد سے آئے کوالٹی اشورنس ایجنسی ایچ ای سی کے ڈائریکٹر آغا محمد رضا، کنسلٹنٹ اکیڈمکس ڈاکٹر ارشد اور کنسلٹنٹ افضال احمد کا کہنا تھا کہ کیو ای سی ای سی یونٹ کی بدولت علمی و تحقیقی معیار کی بہتری کا عمل جاری رکھنا یہی ہماری بنیادی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: دہم جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات اختتام پذیر، 33 امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد

مزید کہا کہ ایچ ای سی انجینئرنگ سیکٹر میں خدمات کے حوالے سے این ای ڈی کی کاوشوں کو سراہتی آئی ہے۔

 

اس موقعے پر ایچ ای سی آئے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ انجینئرنگ جامعات کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے، جب کہ الحاق شدہ کالجز اور انسٹی ٹیوٹ کے معیار کی بہتری بھی ہماری ذمے داری ہے۔

 

اُن کا مزیدکہنا تھاکہ مطمع نظر،الحاق شدہ کالجز اور انسٹی ٹیوٹ کی بہتری ہے جس کے لیے این ای ڈی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین