جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوزیر اعلی سندھ کا NED کے طالبعلم کے قاتلوں کو فی الفور...

وزیر اعلی سندھ کا NED کے طالبعلم کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نوجوان کے قاتل سلاخوں کے پیچھے چاہئیں ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات انتہائی تکلیف دہ ہیں جس کے سدباب کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے نوجوان کے والدین کو تفتیش سے آگاہ رکھنے کی ہدایت بھی کی ۔

مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو : قائم مقام شیخ الجامعہ نے مالی بحران کی زمہ داری HEC پر ڈال دی

یونیورسٹی روڈ پر سفاری پاک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان طالب علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا ۔ فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شناخت 21 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ، جو پیٹرولیم میں انجینئرنگ کر رہا تھا ۔ مقتول اپنے کورس کے 3 سال مکمل کر چکا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول چائے کے ہوٹل پر بیٹھا تھا اور ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے موبائل چھینا تو بلال نے کرسی مارنے کی کوشش کی تھی ۔ مقتول کو ایک گولی سینے جبکہ دوسری پاؤں پر لگی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 2 خول برآمد کر لیے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین