جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سندھ میڈیکل فیکلٹی کے ڈسپنسر اور پیرا میڈیکل کورس کے لیے داخلہ امتحان کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیاگیا جس میں 9 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔
امیدواروں کی بڑی تعداد کے باعث ٹیسٹ کودو شفٹوں میںشیڈول کیا گیا ۔
جے ایس ایم یو نے ٹیسٹ کے انعقاد کی مکمل ذمہ داری بخوبی انجام دی اورامتحانی مراکز ، عملے اور سیکورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات فراہم کیے۔
مزید پڑھیں:جامعہ کراچی میں یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب اور واک کا انعقاد
جے ایس ایم یو کی ناظم امتحانات ڈاکٹر انیتا شاہ نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے ٹیسٹ کے شفاف انعقاد پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرامجد سراج میمن نے ایک بیان میں امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ جے ایس ایم یو سندھ کے طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور انٹری ٹیسٹ جامعہ کی انہی کوششوں کا ایک حصہ ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ صرف بہترین اور ذہین ترین طلباء کو ہی اس پروگرام میں داخلہ دیا جائے۔
مزید پڑھیں:کامیابی کا راز کمفرٹ زون سے نکلنے میں ہے، اشرف حبیب اللہ
انہوں نے مزید کہا کہ میں جے ایس ایم یو کے عملے کی بھی تعریف کرنا چاہوں گا جنہوں نے ٹیسٹ کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔
سندھ میڈیکل فیکلٹی (SMF) کا انتظامی کنٹرول محکمہ صحت کے پاس ہے، لیکن اسے اب بھی ایک آزاد تعلیمی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔
محکمہ صحت سندھ ایس ایم ایف کو اس کے آپریشنز کے لیے فنڈنگ اور مدد فراہم کرتا ہے۔

