Thursday, March 12, 2026
صفحہ اولتازہ ترینسندھ میں اساتذہ کی لائسنسنگ قابل تحسین عمل ہے۔ حیدر علی

سندھ میں اساتذہ کی لائسنسنگ قابل تحسین عمل ہے۔ حیدر علی

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چئیرمین حیدر علی، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر نجیب میمن، دوست محمد دانش، مرتضی شاہ شیرازی، محمد سلیم، توصیف شاہ، اعجاز کاشف، محمد ساجد، اشفاق حسین، شکیل سومرو، منیر عباسی، یونس قائم خانی، مرزا اشفاق بیگ اور ضلعی صدور نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی اساتذہ کی لائسنسنگ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ پاکستان کے موجودہ تمام وزرائے تعلیم میں سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سب سے زیادہ متحرک ، جدید تبدیلی کے خواہشمند اور فیصلہ سازی میں انتہائی مضبوط ثابت ہوئے ہیں۔

 

انٹرنیشنل اور نیشنل اداروں کے ساتھ اشتراک عمل، تاریخ کی سب سے زیادہ ایک ہی مرحلے میں اساتذہ کی غیر جانبدار بھرتیاں، گھوسٹ اسکولز کا خاتمہ، غیر فعال اسکولز کو آپریشنل کرنا، موجودہ اساتذہ کی بے مثال ترقیاں، پاکستان کی پہلی ٹیچنگ لائسنسنگ پالیسی کی منظوری، سرکاری اسکولوں میں لاکھوں بچوں کی تعداد میں اضافہ، پرائیویٹ اسکولز میں پہلی مرتبہ طلبہ شماری، پرائیویٹ اسکولز کے معاملات پر حقیقت پسندانہ پالیسی، والدین اور بچوں پر مرکوز عملی اقدامات اور متعدد روزمرہ کے معمولات پر مناسب توجہ، سب سے بڑھ کر کراچی سے کشمور تک پسماندہ بچوں کی تعلیم کے لئے کچھ اچھا کرنے کی شدید خواہش قابل تعریف ہے۔

 

ان اقدامات پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور ان کے رفقاء زبردست خراج تحسین اور مبارک باد کے مستحق ہیں۔

 

قوی امید ہے کہ ان معاملات کی جانب بھی توجہ بڑھائ جائے گی جہاں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش ہے۔ پالیسیوں کے تسلسل، مناسب نگرانی اور زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کریں تو وہ وقت دور نہیں جب یہ بات پوری ہو گی کہ پڑھے گا سندھ تو بڑھے گا سندھ اور بنے گا سندھ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین