Friday, March 13, 2026
صفحہ اولتازہ ترینحیدر علی نے انٹر فرسٹ ایئر سینٹرلائزڈ داخلہ پالیسی تبدیل کرنے کی...

حیدر علی نے انٹر فرسٹ ایئر سینٹرلائزڈ داخلہ پالیسی تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی

 

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی اور مرکزی رہنماؤں دوست محمد دانش، ڈاکٹر نجیب میمن، مرتضی شاہ، محمد سلیم، توصیف شاہ، اعجاز کاشف، محمد ساجد ، اشفاق حسین ،شکیل سومرو، شہاب اقبال، اشفاق بیگ، منیر عباسی، یونس قائم خانی ،اور ضلعی صدور نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر میں مرکزی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے اور ضلعی بنیاد پر داخلے کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے کالج پرنسپلز پر بہت زیادہ دباؤ اور میرٹ ختم کرنے کا سبب قرار دیا ہے۔

 

ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گزشتہ بیس سے زیادہ سالوں سے رائج میرٹ پر مبنی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات موجودہ ایڈمیشن پالیسی سے مطمئن اور مانوس ہیں قابل اور ذہین بچوں کو ان کی ترجیح کے مطابق داخلے مرکزی الیکٹرانک داخلہ پالیسی کے تحت دیے جاتے ہیں۔ جبکہ ضلعی بنیاد پر داخلے محنتی اور ذہین طلبہ و طالبات کی حق تلفی ہو گی۔

 

ان رہنماؤں نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میرٹ پر مبنی سینٹرلائزڈ الیکٹرانک داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کی اجازت ہرگز نہ دیں اور ڈائریکٹر جنرل کالجز کو ہدایت کی جائے کہ سال ہا سال سے جاری مکمل اور جامع داخلہ پالیسی کو تبدیل نہ کیا جائے بلکہ اس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین