Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینآل سندھ ایجوکیشن لوئر اسٹاف نے منگل سے ہرتال کا اعلان کردیا

آل سندھ ایجوکیشن لوئر اسٹاف نے منگل سے ہرتال کا اعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل سندھ ایجوکیشن لوئر اسٹاف نے منگل 6 جون کو ڈائریکٹر سیکینڈری اسکولز کے مین گیٹ کو تالے لگانے کا اعلان کر دیا۔

منگل کو کسی بھی آفیسر کو دفتر کے اندر داخل نہیں ھونے دیں گے منظور انڑ ، جنرل سیکریٹری طاہر حسین ، ناٸب صدر رسول بخش، سینٸرناٸب صدر حنیف بلوج ، انفارمیشن سیکریٹری مقصود عالم ، مرکزی ناٸب صدر محمود عالم اور دیگر کا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب۔

آل سندھ ایجوکیشن لوئر اسٹاف کی جانب ڈائریکٹر سیکنڈری اسکولز میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ، احتجاجی مظاہرے میں لوئر اسٹاف کے سیکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے آل سندھ ایجوکیشن لوئر اسٹاف کے صدر منظور انڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ 25 سالوں سے لوئر اسٹاف کی ترقیاں روکی ہوئی ہیں جس کی ذمہ داری چند نام نہاد راشی افسران پر عائد ہوتی ہے جو کے لوئر اسٹاف کی میرٹ کے دشمن ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈائریکٹر سیکینڈری اسکولز ایجوکیشن کراچی میں بعض کرپٹ راشی افسران ٹیسٹ پاس کرنے والے نچلے عملے کے میرٹ کو چھپانے اور اپنے من پسند افراد کو رشوت کے طور پر لانے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ایک مخصوص کرپٹ راشی ڈپٹی ڈائریکٹر ملوث ہے۔ کیونکہ میرٹ پر آنے والے ملازمین سے زیادتی کی جا رہی ھے ان نچلے تبکے کے ملازمین کا حق مارا جا رھا ھے ۔

منظور انڑ نے کہا کہ ہم نے کئی بار افسران بالا کو ایسی شکایات کی ہیں لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود انہیں ترقی نہیں دی گئی اور میرٹ پر آنے والے ملازمین کی جاری کردہ فہرست بھی مسترد کر دی گئی ہے، مزید پیش رفت ہوئی۔

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ ملازمین کو ان کرپٹ افسران نے مشکوک بنا کر ان میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ھے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی کے دفتر کریم آباد کے سامنے پرامن احتجاج کر رہیں ہیں۔

احتجاج میں تمام سیکڑوں نچلے تبکے کے ملازمین نے شرکت کی ھے ھم کرپٹ راشی افسران کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس موقع پر صدر لوئر اسٹاف منظور انڑ ، طاھرحسین ، رسول بخش ، حنیف بلوج ، مقصود عالم ، محمودعالم ، اور دیگر نے کہا کہ ھم وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری ، چیئرمین اینٹی کرپشن ، اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں اور محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کے ملازمین کی پروموشن میں رکاوٹیں ڈالنے والے کرپٹ راشی افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اور جو انٹرویو کمیٹی نے میرٹ پر لسٹ جاری کی ھے۔

اس کے تحت لوئر اسٹاف کو پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے و دیگر ھم منگل 6 جون کو ڈائریکٹر سیکینڈری اسکولز کراچی کے مین گیٹ کو تالے لگا کر ان کرپٹ راشی افسران کو اندر جانے نہیں دیں گے۔

اس موقع پر محکمہ تعلیم کے ملازمین نے شدید ناری بازی کی اور کرپٹ راشی افسران کو ھٹانے کا مطالبہ کیا

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین