Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینانٹر بورڈ نے سال اول پرائیویٹ امیدواروں کو امتحانی فارم جمع کروانے...

انٹر بورڈ نے سال اول پرائیویٹ امیدواروں کو امتحانی فارم جمع کروانے کا آخری موقع دے دیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) کامرس اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں شریک ہونے والے امیدواروں کو امتحانی فارم جمع کروانے کا آخری موقع دینے کا اعلان کردیا گیا

امیدوار بروز پیر 5 جون سے 12 جون 2023ء تک امتحانی فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

ایسے امیدوار جو پہلے ہی انٹربورڈ کراچی میں رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ ایسے تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم درج بالا تاریخوں میں ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ انٹربورڈ آفس کی لائبریری میں واقع یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلباء کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ دی گئی تاریخوں میں لازماً امتحانی فارم جمع کروادیں اس کے بعد کسی صورت کوئی امتحانی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

امیدوار اپنے امتحانی فارم اور دستاویزات کی تصدیق گریڈ 17یا زیادہ کے کسی سرکاری افسر سے کروائیں گے۔امتحانی فارم کے ساتھ آخری مارکس شیٹ کی فوٹوکاپی، انرولمنٹ/رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی لگانا لازمی ہے۔

طلبہ انٹربورڈ کراچی کی دی گئی سہولت سے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع بھی کرواسکتے ہیں۔

طلباء جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کی انکوائری میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس ضبط کرلی جائے گی۔

طلبہ امتحانی فارم او ر فیس واؤچر بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین