جمعرات, ستمبر 19, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی میں انچارج ایوننگ امتحان کیساتھ بدتمیزی کرنے والے طلبہ...

وفاقی اردو یونیورسٹی میں انچارج ایوننگ امتحان کیساتھ بدتمیزی کرنے والے طلبہ کو چھوٹ

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایوننگ کے امتحانات میں نقل روکنے پر طلباء کی انچارج ایوننگ پروگرام ڈاکٹر عبدالعزیز سے بدتمیزی ‛ ڈاکٹر عبدالعزیز رخصت پر چلے گئے ‛ قائم مقام رجسٹرار نے غیر متعلقہ شخص کو انچارج بنا کر نقل کیلئے راہ ہموار کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی میں اس وقت ایوننگ کے امتحانات ہو رہے ہیں ۔ جس کے انچارج ڈاکٹر عبدالعزیز تھے ۔ جنہوں نے طلبہ کو نقل سے روکا جس پر طلبہ نے بدتمیزی کی جس پر رجسٹرار کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر ڈاکٹر عبدالعزیز رخصت پر چلے گئے ۔

ڈاکٹر عبدالعزیز کی جانب سے امتحان لینے کے عمل کا بائیکاٹ کرنے کے بجائے سابق وائس چانسلر کی مبینہ طور پر مداخلت کے بعد بدتمیزی کرنے والے طلبہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ۔

جس کے بعد قائم مقام رجسٹرار کے دستخط سے جاری نوٹفکیشن نمبر 1997 کے تحت گریڈ 14 کے ملازم منتظم شعبہ کاروبار گلشن اقبال امین مامجی کو شعبہ کاروبار ایوننگ پروگرام کا انچارج بنا دیا گیا ہے ۔ اور انہیں حکم دیا گیا ہے وہ کسی بھی صورت میں امتحان کو یقینی بنائیں تاکہ امتحان ملتوی نہ ہو ۔

حیران کن طور پر نقل کرنے اور بدتمیزی کرنے والے طلباء کیخلاف کارروائی کرنے اور استاد کی عزت نفس کو بحال کرنے کیلئے اقدام اٹھانے کے بجائے قائم مقام انتظامیہ نے غیر متعلقہ شخص کو انچارج بنا دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

2 تعليقات

  1. آپکے اطلاع کیلئے عرض ھے کہ انچارچ صاحب امتحانات شروع ھونے سے پہلے اپنے عہدے سے ریزائن کرچکے ھیں اور اسکے باوجود وہ شروع کے پیپرز میں انچارج کے طور پر کام کررہے تھے آخر کیوں ؟
    پھلے تصدیق کرلیا کریں کہ حقیقت کیا ھے اسکے بعد نیوز چلایا کریں تو صحافت کے پاک دامن پر کوئی حرف نہیں آئے گا ۔
    شکریہ

    • جی کر دیا ہو گا ۔ کیا ان کی ڈیوٹی کرنے پر آپ نے یا کسی نے کوئی اعتراض کیا تھا ۔ ؟ کسی فورم پر لکھ کر دیا تھا کیا ؟

تبصرہ کریں

مقبول ترین