Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینسرکاری کالجوں کے ترقّیاتی و انتظامی بجٹ میں اضافہ اور کٹوتیوں کا...

سرکاری کالجوں کے ترقّیاتی و انتظامی بجٹ میں اضافہ اور کٹوتیوں کا خاتمہ کیا جاٸے، زاہد احمد

صوبے بھر کے سرکاری کالجوں کے ترقّیاتی اور انتظامی بجٹ میں افراط ِ زر اور مہنگاٸی کے تناسب سے اضافہ کیا جاٸے ۔

 

تعلیمی اداروں کے لٸے مختص بجٹ کی رقوم سے ٹیکسز اور سرچارجز کے نام پر بلاجواز کٹوتیوں کاخاتمہ کیا جاٸے ۔ سرکاری کالجوں کے مالی وساٸل بحال کرتے ہوٸے کالج پرنسپل کو مالیاتی اختیارات تفویض کٸے جاٸیں ۔ انٹرمیڈیٹ کی سطح تک طلبا ٕ و طالبات کی فیس معافی کے نتیجے میں کالجوں کو درپیش مالی مساٸل کے حل کے ضمن میں ، حسب ِ وعدہ کالجوں کو زر ِ تلافی کی اداٸیگی کو یقینی بنایا جاٸے ۔

 

کالجوں کے مالی امور میں ڈاٸریکٹوریٹس کی بے جاہ مداخلت بند کی جاٸے ۔ طلبا ٕ و طالبات کیلٸے پبلک ٹرانسپورٹ (بسوں اور منی بسوں) میں رعاٸتی کراٸے بحال کٸے جاٸیں ۔ یہ تجاویز گورنمنٹ دہلی ساٸنس کالج کے سابق پرنسپل اورسابق ڈاٸریکٹر پراٸیوٹ کالجز سندھ ، زاہد احمد کی جانب سے ”اسلامی جمعیت ِ طلبا ٕ“ کے زیر ِاہتمام منعقدہ ” پری بجٹ سیمینار“ سے خطاب میں پیش کی گٸیں ۔

 

کراچی یونیورسٹی کے شعبہ ٕ اسلامک اسٹیڈیز کے آڈیٹوریم میں سندھ کے آٸندہ تعلیمی بجٹ کے حوالے سے گزشتہ روز منعقدہ ”پری بجٹ سیمینار“ سےخطاب کرتے ہوٸے سابق پرنسپل گونمنٹ دہلی کالج اور سابق ڈاٸریکٹر پراٸیوٹ کالجز سندھ زاہداحمد نے آٸندہ بجٹ میں سندھ کے سرکاری کالجوں کے لٸے تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں اضافے ، عمارات کی مرمّت ، تزٸین و آراٸش اور ترقّیاتی و انتظامی بجٹ میں مہنگاٸی میں اضافے کے تناسب سے تعلیمی بجٹ میں خاطرخواہ اضافے کی تجاویز پیش کی۔

 

سرکاری کالجوں میں طلبا ٕ و طالبات کی فیسیں معاف کرنے کے نتیجے میں کالجوں کے مالی وساٸل پورے کرنے کے ضمن میں حکومت ِ سندھ کی جانب سے کالجوں کو زر ِتلافی کی اداٸیگی کے اعلان کے باوجود ، حسب ِ وعدہ زر ِ تلافی کی عدم اداٸیگی اورکالجوں کو مالی وساٸل سے محروم رکھنے پر اظہار ِ مایوسی کرتے ہوٸے مطالبہ کیا کہ حکومت ِ سندھ وعدے کے مطابق کالجوں کو نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرنے کے لٸے زر ِ تلافی ادا کرے بلکہ کالجوں کے ترقّیاتی و انتظامی بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کرتے ہوٸے کالج پرنسپلز کو مالیاتی اختیارات بھی عطا کرے ۔

 

طلبا ٕ و طالبات کے لٸے بسوں اور منی بسوں میں رعاٸتی کراٸے کی اسکیم کو بحال کیا جاٸے ۔

 

سیمینار سے اسلامی جمعیت ِ طلبا ٕ کراچی کے ناظم محمّد بلال جمیل نے بھی خطاب کیا اور اسلامی جمعیت ِ طلبا ٕ کی جانب سے وزیر ِاعلٰی سندھ کی خدمت میں پیش کرنے کی غرض سے آٸندہ مالی سال کے بجٹ کے لٸے ”تعلیمی بجٹ“ کے حوالے سے مرتّب کردہ سفارشات پڑھ کر سناٸیں ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین