اسلام آباد : صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری،ناظم وفاق المدارس پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید سمیت دیگر علماء کرام نے اساتذہ کرام کی تربیت کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔
اساتذہ کرام کی تربیت کو پورے نظام تعلیم کی اصلاح اور بہتری کی اساس قرار دیا،ملک بھر میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام تربیتی نشستوں کے انعقاد کا اعلان، مرحلہ وار تدریب المعلمین کے نظام کو آگے بڑھایا جائے گا۔
وفاق المدارس کے تربیتی نظام سے گزرے بغیر کسی کو کسی مدرسہ میں مدرس مقرر نہیں کیا جائے گا، وفاق المدارس کی طرف سے تدریب المعلمین کی ڈگری بھی جاری کی جائے گی۔
قائدین کی طرف سےاساتذہ کرام کی تربیت کا مواد تیار کرنے اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کرنے والوں کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری، ناظم وفاق المدارس پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا امداد اللہ جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی سمیت دیگر علماء کرام نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ دارالھدی میں منعقدہ علماء کرام،دینی مدارس کے منتظمین و مدرسین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام کی تربیت کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ۔
جامعہ دارالھدی میں اسلام آباد راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سمیت پوری شمالی پنجاب کے تمام قابل ذکر مدارس سے دو دو مدرسین شریک ہوئے۔ تربیتی اجتماع سےمولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے ٹیلی فونک خطاب کیا ۔
مقررین و مدربین نے اساتذہ کی تربیت کو پورے تعلیمی و تربیتی نظام اور معاشرے کی اصلاح کی اساس قرار دیا ۔
صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں علماء کرام اور دینی مدارس کے اساتذہ کرام کی تربیت و رہنمائی کے مربوط نظام کا اعلان کیا اور اس پروگرام کے بارے میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا یاد رہے کہ جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے ناظم مولانا امداد اللہ صاحب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئ تھی جس نے تربیت اساتذہ کا مواد اور دستاویز تیار کی ہے جس کی روشنی میں سینئر و جونیئر اساتذہ کرام اور جدید فضلاء و فاضلات کو تربیت کے پراسس سے گزارا جائے گا ۔
قائدین نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام اساتذہ کرام کی رہنمائ اور ٹرینگ کے ملک گیر نظام اور بلوچستان، اسلام آباد اور دیگر مقامات پر تربیتی اجتماعات کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا انہوں نے مولانا قاضی عبدالرشید ناظم وفاق المدارس پنجاب سمیت اساتذہ کرام اور علماء کرام کے لیے تربیتی اجتماعات کا انعقاد کرنے والے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا ۔
جامعہ دارالھدی میں منعقدہ دو روزہ تربیتی اجتماع میں مولانا قاضی عبدالرشید ناظم وفاق المدارس پنجاب،مولانا امداد اللہ ناظم وفاق المدارس سندھ،مولانا منیر احمد منور جامعہ باب العلوم کہروڑ پکا، مولانا ظہور احمد علوی،مولانا عبدالغفار،مولانا مفتی عبدالسلام،مولانا مفتی عبدالرحمن، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد امین، اتالیق ٹرینگز کے شیخ جہانگیر محمود،مولانا عبدالقدوس محمدی،مولانا شفیق الرحمن،مولانا فاروق کشمیری،مولانا غلام ماجد،مولانا رحمت اللہ اور دیگر علماء کرام نے تربیتی سیشن کروائے اور اپنے تجربات کی روشنی میں اساتذہ کرام کی رہنمائی کی ۔
تربیتی اجتماع میں مختلف اضلاع سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مسوولین سیالکوٹ سے مولانا سجاد،گوجرانوالہ سے مولانا جواد قاسمی،گجرات سے مولانا قاری الیاس،جہلم دینہ سے مولانا قاری خالق داد عثمان،چکوال سے شیخ الحدیث مولانا غلام مرتضیٰ،اٹک حضرو سے مولانا انس اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔