اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی: طلبہ تنظیموں میں ہونے والا تصادم قابل مذمت ہے۔فضل...

وفاقی اردو یونیورسٹی: طلبہ تنظیموں میں ہونے والا تصادم قابل مذمت ہے۔فضل الرحمٰن

کراچی ( )وفاقی اردو یونیورسٹی عبد الحق کیمپس میں گزشتہ روز پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے۔MSO وفاقی اردو یونیورسٹی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتی ہے،تعلیمی ادارے طلبہ کا مستقبل روشن کرتے ہیں۔

 

اِن خیالات کا اظہار ناظم MSO وفاقی اردو یونیورسٹی برادر فضل الرحمن ایوبی، ناظم اطلاعات MSO وفاقی اردو یونیورسٹی برادر عاقب انیس نے میڈیا سیل سے اپنے جاری بیان میں کیا۔

 

اِن کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں پر امن ماحول کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے اور شر پسند عناصر کا سدباب بھی لازمی ہے۔ اردو یونیورسٹی کے طلبہ حالیہ واقعے سے خوفزدہ ہیں، انتظامیہ بہترین اور پرامن تعلیمی نظام ممکن بنائے تاکہ طلبہ یکسوئی سے تعلیم حاصل کریں۔

 

MSO پرامن اور نظریاتی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، تعلیم اور امن کے مسائل کے لئے وہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہوگی، تاکہ معاشرے میں علمی روشنی پھیل سکے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین