پیر, ستمبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے احتجاجی تحریک کا عملی طور پر...

وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے احتجاجی تحریک کا عملی طور پر آغاز کر دیا

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے احتجاجی تحریک کا عملی طور پر آغاز کر دیا , عبدالحق کیمپس میں ایک گھنٹہ کے لیے علامتی دھرنا دیا , غیر تدریسی ملازمین اور طلبہ نے بھی شرکت کر کے اظہارِ یکجہتی کیا , No Salary, No Work کے بینرز آویزاں 

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی اس وقت اپنے تاریخی مالی بحران سے نبرد آزما ہے ۔ گزشتہ چند ماہ سے مستقل ملازمین کو تنخواہوں کی تاخیر سے یا اقساط میں ادائیگی کی جا رہی ہے جب کہ اس ماہ اب تک مکمل تنخواہ و رینٹل سیلنگ ادا نہیں کی گئی ۔

اس کے علاوہ نئے تقرر کیے گئے اساتذہ کو 6 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں , جب کہ شام کے اوقات میں فرائض انجام دینے والے ملازمین اور جزو وقتی اساتذہ کو بھی تنخواہوں کی ادائیگی عرصہ دراز سے رکی ہوئی ہے ۔

ان مطالبات کی بنیاد پر چند دن قبل کچھ اساتذہ اور صدور شعبہ جات نے No Salary, No Work کے نعرہ پر مبنی سوشل میڈیا پر تحریک کا آغاز کیا جس کی حمایت غیر تدریسی ملازمین نے بھی کی۔

اب اس تحریک کو احتجاج کی شکل دے دی گئی ہے اور آج 16 دسمبر 2022ء کو عبدالحق کیمپس میں اساتذہ و صدر شعبہ جات نے ایک گھنٹہ کا علامتی دھرنا دیا ۔

دھرنے کے شرکاء نے مزید بتایا کہ تنخواہوں و الاؤنسز کی ادائیگیوں کے علاوہ شعبوں کو روز مرہ کے دفتری امور کی انجام دہی کے لیے بھی کوئی رقم مہیا نہیں کی جا رہی , جس کی وجہ سے امتحانات کا انعقاد ممکن دکھائی نہیں دیتا ۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ فی الحال صرف ایک گھنٹہ کے دھرنا سے شروعات کی گئی ہے لیکن اگر قائم مقام انتظامیہ فوری طور پر تنخواہوں و دیگر بنیادی مسائل کو حل نہیں کرتی تو اس تحریک کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

غیر تدریسی ملازمین اور طلبہ نے بھی دھرنا میں شرکت کی اور شرکاء سے اظہارِ یکجہتی کیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین