ہفتہ, نومبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسندھ: مالی سال 2023-24 کا 2ہزار ارب روپے کا بجٹ آج پیش...

سندھ: مالی سال 2023-24 کا 2ہزار ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

صوبے سندھ کا آئندہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج ایوان میں پیش کریں گے۔

 

مالی سال24-2023 کا مجموعی بجٹ تخمینہ تقریباً 2000 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق مجموعی صوبائی ترقیاتی بجٹ 410 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

 

اسکول ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک کھرب 65 ارب روپے کی تجویز کی گئی ہے، کالج ایجوکیشن کے لیے ترقیاتی بجٹ کے 65 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

 

یونیورسٹی بورڈز کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 67 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے تجویز ہے۔

 

سندھ کے اضلاع میں پچاس انگریزی میڈیم اسکولز کے قیام کا منصوبہ ہے، انگریزی میڈیم اسکولز کے منصوبے کے لیے ایک ارب 51 کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین