کراچی: سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن صوبے کے 12 اضلاع میں اپنے فاؤنڈیشن اسسٹیڈ اسکولز کے اساتذہ کو ان کی صلاحیتوں میں اضافے کی 20 دن پر مشتمل ٹریننگ دے رہا ہے، یہ تربیت 02 مراحل پر مشتمل ہے جہاں 70 اساتذہ ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ECCE ) پر ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔ یہ ٹریننگ صوبے کے 12 اضلاع کے 34 مراکز میں دی جارہی ہے۔
سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اس وقت صوبے کے 12 اضلاع میں فاؤنڈیشن اسسٹڈ اسکولوں کے ای سی سی ای (ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم) کے اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافی کی تربیت دینے میں مصروف ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکومتِ سندھ، صوبے کے 12 اضلاع میں اپنے فاؤنڈیشن اسسٹیڈ اسکولز کے اساتذہ کو ان صلاحیتوں میں اضافے کی ٹریننگ دے رہا ہے، یہ ٹریننگ 02 مراحل پر مشتمل ہے جہاں 70 اساتذہ ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ECCE) پر ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، یہ ٹریننگ صوبے کے 12 اضلاع کے 34 مراکز میں دی جارہی ہے۔
پہلے مرحلے میں یہ ٹریننگ ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، مِٹھی، سانگھڑ اور دادو کے 17 مراکز میں دی گئی وہ تربیتی ورکشاپ 02 سے 11 دسمبر 2022 تک جار رہے اور ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ ابھی جاری ہے یہ ٹریننگ ضلعہ عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، جامشورو ، سیہون شریف ، اور دادو کے 17مرکزوں میں جاری ہے۔
ٹریننگ کا مقصد اساتذہ کو ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ECCE) کے اہم پہلوں پر تفصیلی آگاہی فراہم کرنا ہے،جن کے ذریعے ان کو ECCE کی فلسفیانہ بنیادوں، ضروری تدریسی طریقوں، 4 سے 5 سال کی عمر کے طالب علموں کے متعلقہ تشخیصی ٹولز اور طریقہ کار کے بابت آگاہی فراہم کرنا ہے۔
اس تربیت کا مقصد اساتذہ کو ECCE ک کے سیکھنے کا سازگار اور بھرپور تعلیمی ماحول قائم کرنے کے قابل بنانا ہے تاکہ متعلقہ کلیدی سیکھنے والے شعبوں کی اہم صلاحیتوں کو تیار کیا جا سکے جس میں لسانی، ریاضی، ذاتی کے ساتھ ساتھ ہمارے ارد گرد کی دنیا اور صحت، حفظان اور حفاظت کے موضوعات اس کے علاوہ سماجی ترقی اور بچے کی مجموعی ترقی کے بنیادی پہلوؤں شامل ہیں۔ ٹریننگ کلاس روم میں مائیکرو ٹیچنگ کے طریقوں پر بھی زور دیتی ہے تاکہ شرکاء میں مہارت کو بڑھایا جا سکے۔
ای سی سی ای کی تربیت کو ٹیچنگ لرننگ مٹیریل (TLM) سے مزید تقویت ملی ہے۔ ECCE کی تربیت کے بعد، تربیت کے اثرات کا تعین کرنے کے لیے کلاس روم کے مشاہدے کی نگرانی کا طریقہ کار اور ٹول بھی متعارف کرایا جاتا ہے۔ ٹریننگ کے آخری دن میں SEF پارٹنرز، ہیڈ ٹیچرز کے لیے اور ینٹیشن بھی شامل کیا گیا ہے۔
جبک ٹریننگ کے شرکاء، ٹرینرز کو SEF کی اعلیٰ انتظامیہ بشمول ایم ڈی – ایس اِی ایف جناب عبدالکبیر قاضی، ڈپٹی مئنیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز محترمہ صدف انیس، ڈائریکٹر پروگرام اینڈ پلاننگ جناب عبد الجبار مری اور ڈائریکٹر ٹریننگ اور اسیسمنٹ سارہ مرتضی کی جانب سے مختلف تربیتی مراکز میں جا کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور فاؤنڈیشن کی ریجنل اور ضلعی انتظامیہ بھی اس حوالے سے مراکز میں موجود ہے۔