کراچی : احسن احمد خان کو ایم ایس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کی ڈگری ایوارڈ کر دی گئی ،
کراچی: سندھ مدرسہ السلام یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے اجلاس میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے طالب علم احسن احمد خان کو ایم ایس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کی ڈگری ایوارڈ کر دی گئی ۔
احسن احمد خان کے تحقیقی مفالہ کا موضوع کووڈ 19 میں طلبہ کو آن لائن اور فیزیکل نظام تعلیم میں ابلاغ سے متعلق مسائل سے متعلق تھا ، جس میں کراچی کی 4 سرکاری جامعات کے طالب علموں کا ڈیٹا جمع کیا گیا تھا ۔
جس میں طالب علموں نے اپنے آن لائن اور بالمشافہ تعلیم میں پیش آنے والے مسائل بیان کئے تھے ۔ خیال رہے کہ اس طرح کی تحقیق سے نہ صرف طلہ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ سرکاری جامعات کے تعلیمی نظام کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔

