Monday, February 2, 2026
صفحہ اولتازہ ترینانٹر بورڈ سے الحاق شدہ کالجز عملی امتحانات کا مواد بورڈ آفس...

انٹر بورڈ سے الحاق شدہ کالجز عملی امتحانات کا مواد بورڈ آفس کے دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے الحاق شدہ تمام سرکاری و نجی کالجوں اور ہائیرسیکنڈری اسکول عملی امتحانات کا مواد بورڈ آفس سے حاصل کرسکتے ہیں۔

 

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے الحاق شدہ تمام سرکاری و نجی کالجوں اور ہائیرسیکنڈری اسکولوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت (فریش، فیلیئر) کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل،آرٹس ریگولر بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، بارہ پرچے (T.P)، اسپیشل چانس، ایڈیشنل سبجیکٹس اور شارٹ سبجیکٹس کے 20جون سے شروع ہونے والے عملی امتحانات کیلئے درکار امتحانی مواد (Examination Material) اور جوابی کاپیاں (Answer Scripts) تیار ہیں۔

 

تمام کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے اپنے پرنسپلز کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ امتحانی مواد پریکٹیکل سیکشن کمرہ نمبر 40 سے جبکہ جوابی کاپیاں ایگزامنیشن اسٹور کمرہ نمبر 21 سے حاصل کرسکتے ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین