مجلس علماء پاکستان کراچی کے زیر اہتمام قومی یکجہتی امن کانفرنس اتوار کو مقامی ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی صدارت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور/فرمائیں گے۔
کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام ومشائخ عظام، زعماء و راہنماء،صحافی،دانشور اور سماجی شخصیات شرکت و خطاب کریں گے۔
آج ملک کو اتحاد بین المسلمین،مذہبی ہم آہنگی رواداری اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،اسلام امن و سلامتی کادین ہے جو امن، محبت،اخوت اور بھائی چارے کو عام کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ کانفرنس کا مقصد پرامن پاکستان اور انتشار سے پاک پاکستان ،آج پوری قوم اورعلماء کرام اپنی بہادر مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،،قومی یکجہتی امن کانفرنس میں جو علماء کرام شرکت و خطاب کریں گے۔
ان کے اسماء گرامی یہ ہیں شیخ التفسیر مولانا محمد آصف قاسمی، مفتی ابوبکر محی الدین،قاری اللہ داد،مفتی محمد زبیر،مفتی محمد یوسف کشمیر ی،مفتی فیصل احمد،مفتی علی اصغر عطاری،مفتی قاری مہراللہ،پیر سید حبیب اللہ چشتی،مولانا اسد زکریا،مفتی عطاء الرحمن قریشی،مولانا شمس الدین،علامہ قرۃالعین عابدی،علامہ اطہر حسین مشہدی،قاری خلیل الرحمن جاوید،مفتی محمد یوسف کشمیری،مفتی محمد طارق،حافظ سلیمان سعدی قاسمی،علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی،صاحبزادہ حافظ سید محمد عبدالرزاق آزاد،مولانا عبدالباقی،فیصل ندیم،علامہ محمد امین انصاری،مفتی محمد ہاشم سندھی،مفتی سہیل امجدی،لئیق احمد خان،مفتی منیر احمد طارق،پروفیسر ظفراللہ جان،میاں اجمل عباس،حاجی غلام حسین چانڈیو و دیگرحضرات علماء کرام شریک ہوں گے۔
کانفرنس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد،پاکستان کے استحکام،ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعاء کی جائے گی۔

