کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدراور جنرل سیکریٹری نے گزشتہ روز شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور افسران وملازمین کی پے فکسیشن کی400سے زائد فائلوں کی منظوری پر ان کا شکریہ اداکیا۔
اس موقع پر صدر کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد فرید صدیقی نے شیخ الجامعہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پے فکسیشن ملازمین کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا جو آپ کی ذاتی دلچسپی کی بدولت حل ہوا۔
دریں اثناء ایسوسی ایشن نے ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین صاحب کا بھی شکریہ اداکیاکہ جنہوں نے افسران وملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کلیدی کردار اداکیا۔