وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاھ کے احکامات پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ احمد بخش ناریجو نے انٹر سال اول کے داخلوں کے لئے نئی پالیسی جاری کردی میرٹ کے مطابق زون سسٹم میں داخلے کئے جائیں گے۔
پالیسی کے مطابق پورے سندھ میں داخلے آن لائن سسٹم SECCAP کے تحت ہونگے۔ آن لائن درخواستیں 27 جون سے 20 جولائی تک وصول کی جائیں گی اور 25 جولائی کو رزلٹ جاری کیا جائے گا۔
05 اگست تمام کالجز میں کلاس شروع کردی جائیں گی ۔کراچی میں نئے زون سسٹم کے تحت بچوں کو ان کے گھر کے قریب داخلے دیئے جائیں گے۔ وہ طلبہ جن کا A+ اور A گریڈ ہوگا وہ کراچی میں کہیں بھی درخواست جمع کرواسکیں گے۔ جن طلبہ کے B,C,D گریڈ ہوگا صرف اپنے متعلقہ زون میں درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔
میرپور خاص سکھر لاڑکانہ شھید بینظیر آباد حیدرآباد میں ریجنل ڈائریکٹر زون بنا کر داخلے کریں گے۔ اس سال داخلے بھی نویں کی بنیاد پر ہونگے۔ پورے سندھ میں ایک ہی یونیفارم ہوگا کسی کالج کو اپنا یونیفارم دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آئی ڈی کارڈ اور داخلہ فارم سمیت کوئی چیز بھی کالج نہیں دے گا۔ جن کا موجودہ اور مستقل پتہ سندھ کا ہوگا ان کو اختیار حاصل ہوگا کہ امتحانات سے قبل ڈومیسائل جمع کروائیں۔
جن کے والدین کا کوئی ایک پتہ دوسرے صوبے کا ہوگا ان کو داخلہ کے وقت ڈومیسائل دینا ہوگا۔ تمام کالجز اساتذہ پر مبنی داخلہ کمیٹی بنائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر شاداب حسین داخلہ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے اور تمام ریجنل ڈائریکٹر کالجز اور ڈائریکٹر انسپیکشن آفتاب احمد مہر ممبر ہونگے
ڈپٹی ڈائریکٹر انسپیکشن کالجز سندھ راشد احمد کھوسو داخلہ کمیٹی کے سیکریٹری ہونگے،چیئرمین کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ پرنسپل اور کالج پروفیسر پر مبنی کمیٹی قائم کرے،کسی بچے کو میرٹ سے نیچے داخلہ دیا اس کی تمام تر زمہ داری کالج پرنسپل کی ہوگی۔ ہر زون میں کلیم سینٹر قائم کئے جائیں گے

