اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینڈی سی آوران کی زیر صدارت ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اہم فیصلے...

ڈی سی آوران کی زیر صدارت ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اہم فیصلے کرلیے گئے

ڈپٹی کمشنر آوران جمعہ داد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ضلعی منتظمین تعلیم اور ایجوکیشن نمائندوں نے شرکت کی، اہم فیصلے بھی لیے گئے۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کی تعمیر و ترقی ترقی اورناخواندگی کا خاتمہ، معیارتعلیم کی بہتری کے لئے اہم فیصلے کیئے گئے۔ اجلاس میں شرکاء نے اپنے تجاویز بھی پیش کیے۔

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ شعبہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے کہ جس سے شعور و آگاہی اور ترقی ممکن ہے تعلیمی اداروں کو آباد کرنا درسگاہوں کی رونق بڑھانا ہی نئی نسل پر احسان عظیم کے مترادف ہے تعلیم کی اہمیت و افادیت کو سامنے رکھ کر محنت کرنے کی ضرورت ہے تعلیم ایک ایسا مقد س شعبہ ہے کہ اس میں جذبے کی بے حد ضرورت ہے نئی نسل کا مستقبل اس شعبے سے وابستہ ہے اس لیئے ذمہ دار آفیسرز اور اساتذہ اپنی تمام ترذمہ داریاں تعلیمی ترقی اور بچوں کو زیورِ تعلیم سے روشناس کرانے کے لئے صرف کریں۔

ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان کا کہنا تھاکہ تعلیم ہی کے ذریعے ترقی ممکن ہے وہ قومیں ہمیشہ پیچھے رہ جاتی ہیں جو تعلیم کی اہمیت اور افادیت سے روگردانی کرتی ہوں۔ محکمہ ایجوکیشن میں عام طبقات سماجی اداروں اور والدین کی کوششوں سے انکار ممکن نہیں، آواران میں تعلیمی ترقی کے لئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، جدوجہد اور محنت کے ذریعے تعلیمی ترقی کے جو اہداف ہیں وہ حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل کوشش کررہے ہیں کہ ڈسٹرکٹ میں درسگاہوں کو آباد اور بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں۔ تعلیم ایک ایسی سیڑھی ہے جو کبھی بھی انسان کو گرنے نہیں دیتی ہے اور زندگی بھر انسان کو مثبت راہ دکھانے اور شعور وآگاہی کا سبب بن جاتی ہے اس لیے ہم اپنی نئی نسل پر یہ احسان کردیں کہ انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں انہیں تعلیم دیں اور ان کے مستقبل کو بنائیں۔

اجلاس میں تعلیم کو ترقی دینے کے لئے تجاویز کی روشنی میں فیصلے کیئے گئے اور ان پر عملدرآمد کویقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین