Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینوفاق المدارس کے تحت شعبہ تحفیظ کا امتحان اختتام پذیر

وفاق المدارس کے تحت شعبہ تحفیظ کا امتحان اختتام پذیر

وفاق المدارس کے تحت تحفیظ کا امتحان بھی خوش اسلوبی سے اختتام پذیر۔بیس دن میں نتائج متوقع۔مجموعی طور پر تقریبا تریسٹھ ہزار طلباءو طالبات شریک امتحان ہوئے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت درس نظامی و دیگر درجات کے بعد شعبہ تحفیظ کا ضمنی امتحان بھی خوش اسلوبی اور اپنے روایتی مثالی نظم وضبط کے ساتھ مکمل ہوگیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق شعبان میں سالانہ امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء وطالبات کیلئے انفرادی پرچوں کی نظر ثانی اور ضمنی امتحان دونوں کا آپشن ہوتا ہے۔ اسی طرح ضمنی امتحان میں وہ منتخب طلباء وطالبات بھی ہوتے ہیں جو اپنے نمبرات میں اضافہ یا اپ گریڈ کیلئے بھی شریک ہوتے ہیں اور اس میں وہ طلباء وطالبات بھی شریک ہوتے ہیں جو مختلف درجات کے لازمی پرچوں میں فیل ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوال کے آخری دنوں میں ہونے والے ضمنی امتحان کے نتائج اٹھارہ سے انیس دنوں کی قلیل مدت میں جاری کئے گئے،ضمنی امتحان میں شریک ہونے والے طلباء وطالبات کی تعداد ستاون ہزار نو سو پانچ (57904) تھی اور شعبہ تحفیظ کی تعداد بھی شامل کی جائے تو مجموعی تعداد باسٹھ ہزار آٹھ سو بتیس (62832) ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وفاق المدارس کے تحت درس نظامی ودیگر درجات کے ساتھ حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلباء وطالبات کا بھی سالانہ اور ضمنی امتحان ہوتا ہے،شعبہ تحفیظ کے ضمنی امتحان کا آغاز ابھی تین برس قبل کیا گیا،جس میں سالانہ امتحان کے وقت حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلباء وطالبات بھی شریک ہوتے ہیں اور وہ بھی جو سالانہ امتحان میں ناکام ہوئے یا ان کے مجموعی نمبرات کم آئے ہوں،اس سال شعبہ تحفیظ کے ضمنی امتحان میں شریک طلباء وطالبات کی تعداد چار ہزار آٹھ سو پچاسی (4885) تھی۔

ملک بھر کے اکثر علاقوں میں یکم ذی الحجہ کو تحفیظ کے ضمنی امتحان کا مرحلہ مکمل کیا گیا،جن کے نتائج کی تیاریوں کا آغاز مرکزی دفتر ملتان میں شروع کردیا گیا ہے،مولانا رحمانی نے بتایا کہ ان شاءاللہ بیس (20) دنوں میں شعبہ تحفیظ کے ضمنی امتحان کے نتائج متوقع ہیں۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کی تعطیلات کی وجہ سے ان نتائج کی تیاری میں چند دن کا اضافہ ہورہا ہے ورنہ اس سے قبل بھی نتائج کا اجراء کیا جاسکتا تھا۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین