Tuesday, December 9, 2025
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں بدامنی اپنی انتہاؤں کو پہنچ...

وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں بدامنی اپنی انتہاؤں کو پہنچ گئی

وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس میں بدامنی اپنی انتہاؤں کو پہنچ گئی۔ تین شعبوں سے چوری کی واردات، لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو گی؟ موجودہ قائم مقام انتظامیہ کی کارکردگی کی بناء پر یہ ایک سوال بن گیا ۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام انتظامیہ بیشتر معاملات میں ماضی کی تمام بدانتظامیوں اور نااہلیوں کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ عبدالحق کیمپس جہاں بابائے اردو مولوی عبدالحق کا مزار ہے وائس چانسلر اسی کیمپس سے ہونے کے باوجود لاوارث دکھائی دیتا ہے اور امن برقرار رکھنے کے بیشتر ذمہ داران گلشن اقبال کیمپس میں زیادہ وقت گزارنے لگے۔

امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ایک واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب عبدالحق کیمپس کے ملازمین کیمپس پہنجے تو تین شعبوں نفسیات، اسلامیات اور تاریخ اسلام کے ٹوٹے ہوئے تھے اور چور واردات کامیابی سے کرکے فرار ہوچکا تھا۔

اطلاعات کے مطابق شعبہ نفسیات میں چوری کی غرض سے لاکھوں کے فرنیچر کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور نقدی کی بھی چوری کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ شعبہ تاریخ اسلام کے سربراہ جناب عبدالرحمن کی طرف سے ایک درخواست جمع کروائی گئی ہے جس کے مطابق تاریخ اسلام سے الماریاں توڑ کر تقریبا پانچ لاکھ پچہتر ہزار روپے نقدی غائب تھی۔ چوری کی اس کارروائی سے ثابت ہوتا ہے کہ عبدالحق کیمپس کے امن و امان کے حالات دن بدن خراب تر ہوتے جارہے ہیں جبکہ قائم مقام انتظامیہ کوئی تبدیلی کرنے کے بجائے پسند ناپسند اور مصلحتوں کا شکار ہے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین