سر سید یونیورسٹی اور ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تاکہ نگراں کلینکل ٹریننگ کے ذریعے انٹرنیز کو اس قابل بنایا جاسکے کہ وہ انٹری لیول سائیکالوجسٹ کا کردار ادا کرسکیں اور نفسیاتی تشخیص اور علاج میں اپنی مہارت کا بہترین استعمال کرسکیں۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کے ذریے باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا اور طلباء کو کلینک میں عملی تربیت کا موقع فراہم ہوگا تاکہ وہ سائکوتھراپیوٹک اصولوں اور تیکنیک کے ذریعے ایبنارمل رویوں ، جذبات اور احساسات کو پہچاننے اور سمجھنے کے بعد اس کی صحیح طریقے سے اصلاح کرسکیں۔
دونوں اداروں کے درمیان یہ معاہدہ طلباء کو محفوظ علم، مہارت اور صلاحیت کے ذریعے مختلف نفسیاتی معاملات اور پیچیدگیوں کی شناخت، تشخیص، اور جانچ میں آسانی فراہم کرے گا۔
سرسید یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار سید سرفرازعلی اور ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوساءٹی کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق نے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ گواہان کے طور پر ڈاکٹر سنبل مجیب اور امیمہ سلام نے دستخط کئے۔