محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سالانہ غیر نصابی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کردیا۔ یکم سے 31 اگست 2023 تک اسکولوں میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ 7 سے 14 اگست تک ہفتہ حب الوطنی منایا جائے گا
اسکولوں کی صفائی اور درخت لگانے کی مہم کے لیے بھی دن مختص ہوگا۔ ماہ ستمبر میں اسکولوں میں سوسائیٹیز تشکیل دی جائیں گی۔ تقریری مقابلے، مضمون نویسی اور مصوری کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے
ڈیفنس ڈے، ورلڈ لٹریسی ڈے اور 11 ستمبر کو شاہ عبدالطیف ڈے بھی منایا جائے گا ۔ ستمبر اور اکتوبر 2023 میں ربیع الاول کی مناسبت سے پروگرام بھی کرائے جائیں گے
یکم اکتوبر کو ضعیف افراد کا عالمی دن، 5 اکتوبر کو یوم اساتذہ کی تقریبات ہونگی۔ نومبر 2023 میں اقبال ڈے اور چلڈرن ڈے شیڈول ہے۔ دسمبر میں اسپورٹس ویک کا انعقاد ہوگا، سردیوں کی چھٹیاں بھی دی جائیں گی
جنوری 2024 میں ہفتہ طلبہ منایا جائے گا ایک روز اسکولوں کی صفائی کاہوگا۔ فروری میں کشمیر سے اظہار یکجہتی، مارچ میں پاکستان ڈے اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پروگرام ہونگے۔ 31 مئی 2024 کو ورلڈ ٹوبیکو ڈے منایا جائے گا