جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسندھ انسٹیٹیوٹ اف اورل ہیلتھ سائنس میں دانتوں کے مریض رل گئے

سندھ انسٹیٹیوٹ اف اورل ہیلتھ سائنس میں دانتوں کے مریض رل گئے

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے زیلی ادارے سندھ انسٹیٹیوٹ اف اورل ہیلتھ سائنس میں دانتوں کے مریض رل گئے۔ 2022میں رجسٹر ہونے والے مریضوں کا تاحال علاج شروع نہیں کیا جاسکا۔ داںتوں کی سرجری کے ڈاکٹرز مصروف، غریب مریض ہریشان ہیں، آٹھ ماہ سے منتظر کیس کو ایک بار بھی چیک نہیں کیا گی۔

مریض کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے کے نجی لیبارٹری سے ایکسرے کروالئے مگر علاج شروع نہیں کیا۔ بار بار کال کرنے ہر جواب دیا جاتا ہے کہ ابھی نمبر نہیں آیا۔ کہا جاتا ہے اپ کا کیس پیچیدہ ہے اس میں وقت لگے گا۔ کہا جاتا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم بیٹھے گی وہ فیصلہ کرے گی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دانتوں کے علاج کا سامان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین