پیر, نومبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینبین الاقوامی مرکز نے تھیسس سپورٹ پرگرام متعارف کرادیا

بین الاقوامی مرکز نے تھیسس سپورٹ پرگرام متعارف کرادیا

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی نےMSc/BS تھیسس سپورٹ پرگرام متعارف کرایا ہے، پروگرام کا آغازیکم اگست2023سے جامعہ کراچی میں ہوگا، 6سے12 ماہ پر مشتمل اس تھیسس سپورٹ پرگرام کے تحت طالبِ علموں کونہ صرف بین الاقوامی معیار کی تجربہ گاہوں میں کام کرنے کا موقع ملے گا بلکہ ماہوار10ہزار روپے فیلوشپ بھی دی جائے گی۔

آئی سی سی بی ایس،جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی نےMSc/BSتھیسس سپورٹ پرگرام میں شرکت کے لیے نامیاتی کیمیاء، تجزیاتی کیمیاء، اطلاقی کیمیاء، طبعی کیمیاء، غیر نامیاتی کیمیاء، ٹیکسٹائل کیمیاء، بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی، فزیولوجی، مائکروبائیو لوجی، جینیات اور فارماکولوجی جیسے اہم شعبہ جات میں پروپوزل طلب کیے ہیں۔MSc/BS تھیسس کے ریسرچ سپروائزراس لنکhttp://www.iccs.eduپر موجود فارم میں اہل طالب ِ علم کے تھیسس کے متعلق معلومات تحریر کر کے آفیشل ای میل ایڈریسacademico…@gmail.comپر18جولائی تک بھیج سکتے ہیں۔ طالبِ علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ سالِ آخر میں ہو جبکہ گزشتہ سیمسٹر کے نتائج 70 فیصد ہوں۔ کامیاب طالبِ علموں کے ناموں کی لسٹ 26 جولائی کوآویزاں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین