متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پرانجمن اساتذہ جامعہ اردو کے ایک وفدکی واجد جواد کی سربراہی میں ڈپٹی کنوینر و ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن سے ملاقات کی۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عبدالقادر خانزادہ ، خالد سلطان بھی موجود تھے۔
ملاقات دوران وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل اور جامعہ اردو میں انتظام سے متعلق قوانین میں تبدیلی کے حالیہ آرڈیننس سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
خواجہ ااظہارالحسن نے وفد کی گفتگو کو غور سے سنا اور انہیں مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر جامعہ اردو کے وفد میں اے کیو خلیل، شکیل الرحمن ، ڈاکٹر زرینہ ، ڈاکٹر سارم ، ڈاکٹر عرفان اور ایم کاشف بھی موجود تھے ۔