جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینقرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل معافی جرم ہے، پروفیسر اعجاز فاروقی

قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل معافی جرم ہے، پروفیسر اعجاز فاروقی

جامعہ کراچی کے ممتاز فارغ التحصیل طلبہ کی انجمن یونی کیرئنز (انٹرنشینل) کا سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف ایگزیکیٹو کمیٹی کا مذمتی اجلاس صدر یونئ کیرئنز (انٹرنشینل) پروفیسر اعجاز فاروقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں عہدیداران اور مینیجنگ کمیٹی کے ارکان کی بھرپور شرکت- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا کہ سویڈن میں پولیس اور حکومتی ذرائع کی موجودگی میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا واقعہ ہونا لمحہ فکریہ ھے۔ ایگزیکیٹو کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ھوئے مزید کہا کہ دنیا کی تمام بڑی ریاستوں، بین الاقوامی تنظیموں کو تمام مذاہب، مقدس کتابوں، شخصیات اور عبادت گاہوں کی کسی بھی قسم کی بیحرمتی کو ناقابل معافی جرم قرار دینے کی قانون سازی کرنا چاہیے اور اس معاملہ کو اقوام متحدہ میں بھی اٹھانا چاہیے تاکہ اس قسم کے لوگوں کی بیخ بینی ھو کیونکہ اس طرح کے واقعات مسلمانوں کے لئے انتہائ تکلیف دہ ہوتے ھیں۔ اور یہ واقعہ آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ دنیا کے امن پر خودکش حملہ ہے۔ اس لئے ان واقعات کی روک تھام کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ھوگا۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری پروفیسر عادل عظمت اس بدترین عمل کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جس کی تائید ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین نے ہاتھ بلند کرکے کی۔

اس اجلاس میں مینیجنگ کمیٹی کے co-opted ممبران کے ناموں کی منظوری صدر یونی کیرئنز (انٹرنشینل) پروفیسر اعجاز فاروقی نے عہدیداران اور مینیجنگ کمیٹی کے تمام ارکان کی مشاورت سے دی۔ جن ناموں کی منظوری دی گئ ان میں پروفیسر انیس زیدی، سید محمد عسکری، ڈاکٹر منصور نقوی، پروفیسر محمد ایاز، پروفیسر عبدالحی، پروفیسر محمد عدنان، پروفیسر سید احمد ظفر علی اور محترمہ افشاں جاوید شامل ھیں۔ پروفیسر اعجاز فاروقی نے مینیجنگ کمیٹی کے نئے ارکان سے حلف لیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین