اتوار, ستمبر 8, 2024
صفحہ اولتازہ ترینخصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر گروپ) اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے نتائج...

خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر گروپ) اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے نتائج کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023 ء کے خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر گروپ) اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات انٹربورڈ ظہیر الدین بھٹو نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولرگروپ) کے امتحانات میں 105 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے شرکت کی جس میں سے 98امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 93.33 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 27امیدوار اے ون گریڈ، 63 اے گریڈ جبکہ 8 امیدوار بی گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے مزید بتایا کہ ڈپلوما ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 83 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ73 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے53 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 72.60 فیصد رہا۔ان امتحانات میں ایک امیدوار اے ون گریڈ، 2 امیدوار اے گریڈ، 37 امیدوار بی گریڈ، 13 امیدوار سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین