جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی میں HEC ہدایات کے برعکس نجی کالج کا الحاق...

وفاقی اردو یونیورسٹی میں HEC ہدایات کے برعکس نجی کالج کا الحاق بحال

اسلام آباد : وفاقی اردو یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے برخلاف نجی کالج کا الحاق بحال کر دیا۔

کراچی میں قائم نجی کالج پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائنسز PIPS کے مالکان کا تعلق شہر کی معروف سیاسی جماعت ایم کیو ایم سے ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما آمین الحق نے وفاقی حکومت میں اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے وفاقی وزارت تعلیم سے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین کی وائس چانسلر کی مدت کی تکمیل کا خط واپس کروایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی نے گزشتہ کئی سال سے PIPS کے الحاق کو ناکافی تعلیمی سہولیات کی وجہ سے منسوخ کردیا تھا۔ اور ادارے کو ہدایت کی تھی کہ وہ طالب علموں کے لئے ضروری تعلیمی سہولیات فراہم کرے۔ اطلاعات کے مطابق اس دوران PIPS نے ناصرف مختلف ڈگری پروگراموں میں داخلوں کا سلسسلہ جاری رکھا بلکہ وہ اعلانیہ یونیورسٹی کا نام بھی استعمال کرتے رہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل نے 23 فروری کو جاری ہونے والے اعلامیے میں تمام ڈگری جاری کرنے والے تعلیمی اداروں کو الحاق دینے سے روک دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نئی ہدایات کا انتظار کیا جائے۔ لیکن اسی دوران ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے PIPS کے مالکان متحرک ہو گیے اور انہوں نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پر دباؤ ڈالنا شروع کیا کہ ان کے ادارے کا الحاق گزشتہ تاریخوں سے بحال کی جائے تاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نئی شرائط سے بچاؤ ممکن ہو جائے۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام وائس چانسلر نے سینڈیکیٹ کا 46 واں اجلاس طلب کیا اور اس اجلاس میں ناصرف PIPS کا الحاق بحال کرنے کی قرارداد منظور کروائی بلکہ الحاقی اداروں کو امتحانی پرچے بھی خود ہی ترتیب دینے کا اختیار بھی دینے کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد نے وائس چانسلر کی رائے کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الحاقی اداروں کو امتحانی پرچے ترتیب دینے کا اختیار دینے سے معیار تعلیم مزید نیچے آئے گا۔

اجلاس کے بعد ناظم امتحانات کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے یونیورسٹی کی ایڈہاک ایسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ جبین کو ان کی جگہ تعینات کر دیا گیا۔ یونیورسٹی کی سینیٹ اس سے قبل شعبہ امتحانات میں کسی بھی ٹیچر کی تقرری کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے۔

ڈاکٹر رضوانہ جبین نے 12 جولائی کو جاری ہونے والے خط میں 14 فروری کے ایک خط کا حوالہ شامل کر کے PIPS کے الحاق کو بحال کرنے کا خط جاری کر دیا یے۔ بظاہر یہ خط ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے خط سے چند دن قبل جاری کیا گیا ہے تاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے بچا جا سکے۔ سابق ناظم امتحانات غیاث الدین احمد نے اپنے ایک خط میں اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین