جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینیونیورسٹی پی ایچ ڈی ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں...

یونیورسٹی پی ایچ ڈی ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے میں ایچ ای سی لیت و لعل کا شکار

آل پاکستان ٹینور ٹریک ٹیچرز ایسوسی ایشن (آپٹا) صدر ڈاکٹر یاسر شاہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹرز کا بار بار سڑکوں پر آنا قابل تشویش ہے۔ دنیا بھر میں اساتذہ کو خصوصی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ یہی قوموں کے معمار ہوتے ہیں۔ ایچ ای سی کی موجودہ انتظامیہ کی سر مہری نے ملک کی اعلیٰ تعلیم کے مستقبل پر سوال اٹھا دیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں یونیورسٹی ٹی ٹی ایس پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کا گزشتہ ہفتے کے احتجاج کے بعد مزاکرات میں چیرمین ایچ ای سی نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو ماننے کا عندیہ دیا تھا اور ایک ہفتے کے اندر اس پر عمل درآمد کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن عملی طور پر کچھ ہوتا نظر نہیں آتا ۔ ایچ ای سی کا غیر سنجیدہ رویہ ملک پاکستان کی اعلٰی تعلیم کی تباہی کی راہیں ہموار کر رہا ہے۔ باغباں ہی صیاد بنتا جارہا ہے۔ بار بار احتجاج اور ایچ ای سی کی وعدہ خلافیوں سے ٹی ٹی ایس یونیورسٹی اساتذہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپٹا نمائندگان بار بار ایچ ای سی سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایچ ای سی کی سرد مہری قابل تشویش بھی ہے اور قابل مزمت بھی۔ ایچ ای سی اگر ایک ہفتے کے اندر اپنے کیے وعدے پوری نہیں کرتی تو ایک بار پھر بد قسمتی سے ہزاروں اعلیٰ تعلیم یافتہ ٹی ٹی ایس اساتذہ اگست ۲۰۲۳ کے مہینے میں سڑکوں پر ہوں گے۔ احتجاج دھرنے کی صورت اختیار کرے گا اور جب تک جائز مطالبات مانے نہ گئے یہ ٹی ٹی ایس یونیورسٹی اساتذہ ایچ ای سی کے باہر دھرنا دیں گے۔ قوم کو میڈیا کے زریعے یہ پیغام بھی دیا جائے گا کہ اعلی تعلیم کی حالت زار کا سب سے زیادہ برا اثر عوام کے بچوں پر ہوگا جو اعلیٰ تعلیم کا خواب تو دیکھیں گے پر شاید صحیح تعبیر ممکن نہ ہو کیونکہ بغیر اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کے یونیورسٹییاں کچھ بھی نہیں-

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین